غزلُ الغزلات 6:8-8
غزلُ الغزلات 6:8-8 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
ذاتی مُہر کی مانند مُجھے اَپنے دِل پر، اَور انگُوٹھی کی مانند اَپنے اُنگلی میں پہن لو؛ کیونکہ مَحَبّت موت کی مانند طاقتور، اَور اُس کی غیرت قبر کی مانند بےرحم ہے۔ یہ بھڑکتی ہُوئی آگ کی مانند جلتی ہے، جو یَاہوِہ کے شُعلہ کی مانند ہے۔ سیلاب بھی مَحَبّت کی آگ کو بُجھا نہیں سکتے؛ بڑے دریا بھی اُسے بہا کر نہیں لے جا سکتے۔ خواہ کویٔی اَپنے گھر کی ساری دولت بھی، مَحَبّت کے بدلے دینا چاہے، تو بھی مَحَبّت اُسے حقیر ہی سمجھے گی۔ ہماری ایک چُھوٹی بہن ہے، ابھی اُس کی چھاتِیاں نہیں اُبھری ہیں۔ جِس روز اُس کی شادی کی بات چلے گی تو ہم اَپنی بہن کے لیٔے کیا کریں گے؟
غزلُ الغزلات 6:8-8 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مجھے مُہر کی طرح اپنے دل پر، اپنے بازو پر لگائے رکھ! کیونکہ محبت موت جیسی طاقت ور، اور اُس کی سرگرمی پاتال جیسی بےلچک ہے۔ وہ دہکتی آگ، رب کا بھڑکتا شعلہ ہے۔ پانی کا بڑا سیلاب بھی محبت کو بجھا نہیں سکتا، بڑے دریا بھی اُسے بہا کر لے جا نہیں سکتے۔ اور اگر کوئی محبت کو پانے کے لئے اپنے گھر کی تمام دولت پیش بھی کرے توبھی اُسے جواب میں حقیر ہی جانا جائے گا۔ ہماری چھوٹی بہن کی چھاتیاں نہیں ہیں۔ ہم اپنی بہن کے لئے کیا کریں اگر کوئی اُس سے رشتہ باندھنے آئے؟
غزلُ الغزلات 6:8-8 کِتابِ مُقادّس (URD)
نگِین کی مانِند مُجھے اپنے دِل میں لگا رکھ اور تعوِیذ کی مانِند اپنے بازُو پر کیونکہ عِشق مَوت کی مانِند زبردست ہے اور غَیرت پاتال سی بے مُروّت ہے۔ اُس کے شُعلے آگ کے شُعلے ہیں اور خُداوند کے شُعلہ کی مانِند۔ سَیلاب عِشق کو بُجھا نہیں سکتا۔ باڑھ اُس کو ڈُبا نہیں سکتی۔ اگر آدمی مُحبّت کے بدلے اپنا سب کُچھ دے ڈالے تو وہ سراسر حقارت کے لائِق ٹھہرے گا۔ ہماری ایک چھوٹی بہن ہے۔ ابھی اُس کی چھاتِیاں نہیں اُٹِھیں۔ جِس روز اُس کی بات چلے ہم اپنی بہن کے لِئے کیا کریں؟