YouVersion Logo
تلاش

غزل الغزلات 8

8
1اَے میرے محبُوب! کاش تُم میرے بھایٔی کی مانند ہوتے،
جِس نے میری ماں کی چھاتِیوں سے دُودھ پیا ہوتا!
تَب اگر باہر تُم سے مُلاقات ہوتی،
تو میں تُمہیں خُوب چُومتی؛
اَور کویٔی مُجھے حقیر نہ جانتا۔
2اَور تَب میں تُمہیں
اَپنی ماں کے گھر لے آتی،
وہ ماں جِس نے مُجھے تعلیم دی۔
اَور مَیں تُمہیں اَپنے اناروں کے رس سے
بنی ہُوئی عُمدہ مَے پِلاتی۔
3اُس کا بایاں بازو میرے سَر کے نیچے ہے،
اَور اَپنے داہنے بازو سے مُجھے گلے لگائے ہُوئے ہے۔
4اَے یروشلیمؔ کی بیٹیوں، میں تُمہیں قَسم دیتی ہُوں،
جَب تک مَحَبّت صحیح وقت پر خُود نہ جاگے،
تُم اُسے نہ جگاؤ گی۔
سہیلیاں
5یہ کون ہے جو بیابان سے،
اَپنے محبُوب کا سہارا لیٔے ہویٔے چلی آ رہی ہے؟
محبُوبہ
سیب کے درخت تلے مَیں نے تُمہیں جگا دیا؛
وہاں جہاں تمہاری ماں حاملہ ہویٔی تھی،
اَور جہاں اُس نے دردِزہ میں مُبتلا ہوکر تُمہیں پیدا کیا تھا۔
6ذاتی مُہر کی مانند مُجھے اَپنے دِل پر،
اَور انگُوٹھی کی مانند اَپنے اُنگلی میں پہن لو؛
کیونکہ مَحَبّت موت کی مانند طاقتور،
اَور اُس کی غیرت قبر کی مانند بےرحم ہے۔
یہ بھڑکتی ہُوئی آگ کی مانند جلتی ہے،
جو یَاہوِہ کے شُعلہ کی مانند ہے۔#8‏:6 یَشع 49‏:16‏
7سیلاب بھی مَحَبّت کی آگ کو بُجھا نہیں سکتے؛
بڑے دریا بھی اُسے بہا کر نہیں لے جا سکتے۔
خواہ کویٔی اَپنے گھر کی ساری دولت بھی،
مَحَبّت کے بدلے دینا چاہے،
تو بھی مَحَبّت اُسے حقیر ہی سمجھے گی۔
سہیلیاں
8ہماری ایک چُھوٹی بہن ہے،
ابھی اُس کی چھاتِیاں نہیں اُبھری ہیں۔
جِس روز اُس کی شادی کی بات چلے گی
تو ہم اَپنی بہن کے لیٔے کیا کریں گے؟
9اگر وہ ایک دیوار ہوتی،
تو ہم اُسے چاندی کے بُرج سے سجاتے۔
اگر وہ ایک دروازہ ہوتی،
تو ہم اُسے دیودار کے چوکھٹ سے محفوظ رکھتے۔
محبُوبہ
10میں ایک دیوار ہُوں،
اَور میری چھاتِیاں بُرجوں کی مانند ہیں۔
جَب میرا محبُوب مُجھے دیکھتا ہے
تو مَیں اُس کی نظروں میں دلربا اَور تسلّی دینے والی ہُوں۔#8‏:10 زبُور 45‏:11‏
11بَعل ہامون میں شُلومونؔ کا ایک تاکستان تھا؛
اُس نے اَپنا تاکستان باغبانوں کو ٹھیکہ پر دے دیا۔
تاکہ ہر باغبان پھل کے بدلے
ہزار ثاقل چاندی اَدا کرے۔#8‏:11 مت 21‏:33‏
12لیکن جو میرا تاکستان ہے؛ اُس پر میرا حق اَور جَوابدہی ہے؛
اَے شُلومونؔ! ایک ہزار ثاقل چاندی پر تمہارا حق ہے،
اَور دو سَو ثاقل اُن کے لیٔے ہے جو اِس کے پھلوں کے نگہبان ہیں۔
محبُوب
13اَے باغ میں رہنے والی،
میرے ساتھی تمہاری آواز سُننے کی چاہت رکھتے ہیں،
مُجھے بھی اَپنی آواز سُناؤ۔
محبُوبہ
14اَے میرے محبُوب! دیر نہ کرو،
اَور ایک غزال
یا جَوان ہِرن کی مانند
مَسالے کے پہاڑوں پر چلے آؤ۔

موجودہ انتخاب:

غزل الغزلات 8: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in