زبور 1:87-7
زبور 1:87-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ نے اَپنی بُنیاد مُقدّس پہاڑ پر رکھی ہے؛ یَاہوِہ صِیّونؔ کے پھاٹکوں کو یعقوب کے سَب قِیام گاہوں سے زِیادہ عزیز رکھتے ہیں۔ اَے خُدا کے شہر! آپ کے بارے میں شاندار باتیں کہی جاتی ہیں: ”میں راحبؔ اَور بابیل کے نام اَپنے جاننے والوں کی فہرست میں درج کروں گا، فلسطین اَور کُوشؔ بھی صُورؔ سمیت اُن میں شامل ہوں گے۔ اَور کہُوں گا، ’یہ صِیّونؔ میں پیدا ہُوا تھا۔‘ “ بے شک، صِیّونؔ کے متعلّق یہ کہا جائے گا، ”فُلاں فُلاں اَشخاص اُس میں پیدا ہُوئے تھے، اَور خُداتعالیٰ آپ اُسے قائِم کریں گے۔“ یَاہوِہ کِتاب اَقوام میں درج کریں گے: ”یہ شخص صِیّونؔ میں پیدا ہُوا تھا۔“ جوں ہی ساز چھیڑا جائے گا لوگ گائیں گے، ”میرے سَب چشمے آپ ہی میں ہیں۔“
زبور 1:87-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
قورح کی اولاد کا زبور۔ گیت۔ اُس کی بنیاد مُقدّس پہاڑوں پر رکھی گئی ہے۔ رب صیون کے دروازوں کو یعقوب کی دیگر آبادیوں سے کہیں زیادہ پیار کرتا ہے۔ اے اللہ کے شہر، تیرے بارے میں شاندار باتیں سنائی جاتی ہیں۔ (سِلاہ) رب فرماتا ہے، ”مَیں مصر اور بابل کو اُن لوگوں میں شمار کروں گا جو مجھے جانتے ہیں۔“ فلستیہ، صور اور ایتھوپیا کے بارے میں بھی کہا جائے گا، ”اِن کی پیدائش یہیں ہوئی ہے۔“ لیکن صیون کے بارے میں کہا جائے گا، ”ہر ایک باشندہ اُس میں پیدا ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ خود اُسے قائم رکھے گا۔“ جب رب اقوام کو کتاب میں درج کرے گا تو وہ ساتھ ساتھ یہ بھی لکھے گا، ”یہ صیون میں پیدا ہوئی ہیں۔“ (سِلاہ) اور لوگ ناچتے ہوئے گائیں گے، ”میرے تمام چشمے تجھ میں ہیں۔“
زبور 1:87-7 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُس کی بُنیاد مُقدّس پہاڑوں میں ہے۔ خُداوند صِیُّون کے پھاٹکوں کو یعقُوب کے سب مسکنوں سے زِیادہ عزِیز رکھتا ہے۔ اَے خُدا کے شہر! تیری بڑی بڑی خُوبیاں بیان کی جاتی ہیں۔ (سِلاہ) مَیں رہب اور بابل کا یُوں ذِکر کرُوں گا کہ وہ میرے جاننے والوں میں ہیں۔ فلِستِین اور صُور اور کُوش کو دیکھو۔ یہ وہاں پَیدا ہُؤا تھا۔ بلکہ صِیُّون کے بارے میں کہا جائے گا کہ فُلاں فُلاں آدمی اُس میں پَیدا ہُوئے اور حق تعالیٰ خُود اُس کو قِیام بخشے گا۔ خُداوند قَوموں کے شُمار کے وقت درج کرے گا۔ کہ یہ شخص وہاں پَیدا ہُؤا تھا۔ (سِلاہ) گانے والے اور ناچنے والے یِہی کہیں گے کہ میرے سب چشمے تُجھ ہی میں ہیں۔