زبُور 87

87
زبُور 87
بنی قورحؔ کی تصنیف ایک زبُور۔ ایک نغمہ۔
1یَاہوِہ نے اَپنی بُنیاد مُقدّس پہاڑ پر رکھی ہے؛
2یَاہوِہ صِیّونؔ کے پھاٹکوں کو
یعقوب کے سَب قِیام گاہوں سے زِیادہ عزیز رکھتے ہیں۔
3اَے خُدا کے شہر!#87‏:3 خُدا کے شہر! یروشلیمؔ خُدا کا شہر کہلاتا ہے۔
آپ کے بارے میں شاندار باتیں کہی جاتی ہیں:
4”میں راحبؔ اَور بابیل کے نام
اَپنے جاننے والوں کی فہرست میں درج کروں گا،
فلسطین اَور کُوشؔ بھی صُورؔ سمیت اُن میں شامل ہوں گے۔
اَور کہُوں گا، ’یہ صِیّونؔ میں پیدا ہُوا تھا۔‘ “
5بے شک، صِیّونؔ کے متعلّق یہ کہا جائے گا،
”فُلاں فُلاں اَشخاص اُس میں پیدا ہُوئے تھے،
اَور خُداتعالیٰ آپ اُسے قائِم کریں گے۔“
6یَاہوِہ کِتاب اَقوام میں درج کریں گے:
”یہ شخص صِیّونؔ میں پیدا ہُوا تھا۔“
7جوں ہی ساز چھیڑا جائے گا لوگ گائیں گے،
”میرے سَب چشمے آپ ہی میں ہیں۔“

موجودہ انتخاب:

زبُور 87: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in

YouVersion آپ کے تجربے کو ذاتی بنانے کے لیے کوکیز کا استعمال کرتا ہے۔ ہماری ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ہماری کوکیز کے استعمال کو قبول کرتے ہیں جیسا کہ ہماری رازداری کی پالیسیمیں بیان کیا گیا ہے۔