زبور 15:73-28

زبور 15:73-28 کِتابِ مُقادّس (URD)

اگر مَیں کہتا کہ یُوں کہُوں گا تو تیرے فرزندوں کی نسل سے بے وفائی کرتا۔ جب مَیں سوچنے لگا کہ اِسے کَیسے سمجھُوں تو یہ میری نظر میں دُشوار تھا۔ جب تک کہ مَیں نے خُدا کے مَقدِس میں جا کر اُن کے انجام کو نہ سوچا۔ یقِیناً تُو اُن کو پِھسلنی جگہوں میں رکھتا ہے اور ہلاکت کی طرف دھکیل دیتا ہے۔ وہ دَم بھر میں کَیسے اُجڑ گئے! وہ حادِثوں سے بالکُل فنا ہو گئے۔ جَیسے جاگ اُٹھنے والا خواب کو وَیسے ہی تُو اَے خُداوند! جاگ کر اُن کی صُورت کو ناچِیز جانے گا۔ کیونکہ میرا دِل رنجِیدہ ہُؤا اور میرا جِگر چِھد گیا تھا۔ مَیں بے عقل اور جاہِل تھا۔ مَیں تیرے سامنے جانور کی مانِند تھا۔ تَو بھی مَیں برابر تیرے ساتھ ہُوں۔ تُو نے میرا دہنا ہاتھ پکڑ رکھّا ہے۔ تُو اپنی مصلحت سے میری رہنُمائی کرے گا اور آخِر کار مُجھے جلال میں قبُول فرمائے گا آسمان پر تیرے سوا میرا کَون ہے؟ اور زمِین پر تیرے سوا مَیں کِسی کا مُشتاق نہیں۔ گو میرا جِسم اور میرا دِل زائل ہو جائیں تَو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت اور میرا بخرہ ہے۔ کیونکہ دیکھ! وہ جو تُجھ سے دُور ہیں فنا ہو جائیں گے۔ تُو نے اُن سب کو جِنہوں نے تُجھ سے بے وفائی کی ہلاک کر دِیا ہے۔ لیکن میرے لِئے یِہی بھلا ہے کہ خُدا کی نزدِیکی حاصِل کرُوں۔ مَیں نے خُداوند خُدا کو اپنی پناہ گاہ بنا لِیا ہے۔ تاکہ تیرے سب کاموں کا بیان کرُوں۔

زبور 15:73-28 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اگر مَیں کہتا کہ یُوں کہُوں گا تو مَیں آپ کے فرزندوں کی پُشت کے ساتھ بےوفائی کرتا۔ جَب مَیں نے یہ سَب سمجھنے کی کوشش کی، تو یہ میرے لیٔے دشوار ثابت ہُوا یہاں تک کہ میں خُدا کے مَقدِس میں داخل ہُوا؛ تَب کہیں میں اُن بدکاروں کا اَنجام سمجھ سَکا۔ یقیناً آپ نے اُنہیں پھسلنی جگہوں میں رکھا ہے؛ اَور اُنہیں گرا کر تباہ کر دیتاہے۔ اَچانک ہی وہ کیسے تباہ ہو گئے، اَور دہشت کے باعث بالکُل فنا ہو گئے! جِس طرح کویٔی جاگ اُٹھنے کے بعد خواب کو وہم قرار دیتاہے، اَے خُداوؔند، وَیسے ہی جَب آپ اُٹھیں گے، تو اُن کی صورتیں حقیر جانی جایٔیں گی۔ جَب میرا دِل رنجیدہ ہُوا اَور میرا جگر چھِد گیا، میں اَپنے ہوش کھو بیٹھا اَور جاہل تھا؛ مَیں آپ کے سامنے وحشی کی مانند تھا۔ تو بھی میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہُوں گا؛ آپ میرا داہنا ہاتھ پکڑکر مُجھے تھامتے ہیں۔ آپ اَپنی مصلحت سے میری رہنمائی کرتے ہیں، اَور تَب آخِرکار مُجھے اَپنے جلال میں قبُول فرمائیں گے۔ آسمان پر آپ کے سِوا میرا کون ہے؟ اَور زمین پر آپ کے سِوا میں کسی کا مُشتاق نہیں۔ خواہ میرا جِسم اَور میرا دِل جَواب دے دیں، تو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت اَور میرا بَخرہ ہیں۔ جو آپ سے دُور رہتے ہیں وہ فنا ہو جایٔیں گے؛ اَورجو آپ سے بےوفائی کرتے ہیں اُن سَب کو آپ ہلاک کر دیتے ہیں۔ لیکن میرے لیٔے یہی بہتر ہے کہ میں خُدا کی قربت میں رہُوں، مَیں نے یَاہوِہ قادر کو اَپنی پناہ گاہ بنا لیا ہے؛ مَیں آپ کے سَب کاموں کا بَیان کروں گا۔

زبور 15:73-28 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

اگر مَیں کہتا، ”مَیں بھی اُن کی طرح بولوں گا،“ تو تیرے فرزندوں کی نسل سے غداری کرتا۔ مَیں سوچ بچار میں پڑ گیا تاکہ بات سمجھوں، لیکن سوچتے سوچتے تھک گیا، اذیت میں صرف اضافہ ہوا۔ تب مَیں اللہ کے مقدِس میں داخل ہو کر سمجھ گیا کہ اُن کا انجام کیا ہو گا۔ یقیناً تُو اُنہیں پھسلنی جگہ پر رکھے گا، اُنہیں فریب میں پھنسا کر زمین پر پٹخ دے گا۔ اچانک ہی وہ تباہ ہو جائیں گے، دہشت ناک مصیبت میں پھنس کر مکمل طور پر فنا ہو جائیں گے۔ اے رب، جس طرح خواب جاگ اُٹھتے وقت غیرحقیقی ثابت ہوتا ہے اُسی طرح تُو اُٹھتے وقت اُنہیں وہم قرار دے کر حقیر جانے گا۔ جب میرے دل میں تلخی پیدا ہوئی اور میرے باطن میں سخت درد تھا تو مَیں احمق تھا۔ مَیں کچھ نہیں سمجھتا تھا بلکہ تیرے سامنے مویشی کی مانند تھا۔ توبھی مَیں ہمیشہ تیرے ساتھ لپٹا رہوں گا، کیونکہ تُو میرا دہنا ہاتھ تھامے رکھتا ہے۔ تُو اپنے مشورے سے میری قیادت کر کے آخر میں عزت کے ساتھ میرا خیرمقدم کرے گا۔ جب تُو میرے ساتھ ہے تو مجھے آسمان پر کیا کمی ہو گی؟ جب تُو میرے ساتھ ہے تو مَیں زمین کی کوئی بھی چیز نہیں چاہوں گا۔ خواہ میرا جسم اور میرا دل جواب دے جائیں، لیکن اللہ ہمیشہ تک میرے دل کی چٹان اور میری میراث ہے۔ یقیناً جو تجھ سے دُور ہیں وہ ہلاک ہو جائیں گے، جو تجھ سے بےوفا ہیں اُنہیں تُو تباہ کر دے گا۔ لیکن میرے لئے اللہ کی قربت سب کچھ ہے۔ مَیں نے رب قادرِ مطلق کو اپنی پناہ گاہ بنایا ہے، اور مَیں لوگوں کو تیرے تمام کام سناؤں گا۔