اگر مَیں کہتا کہ یُوں کہُوں گا تو مَیں آپ کے فرزندوں کی پُشت کے ساتھ بےوفائی کرتا۔ جَب مَیں نے یہ سَب سمجھنے کی کوشش کی، تو یہ میرے لیٔے دشوار ثابت ہُوا یہاں تک کہ میں خُدا کے مَقدِس میں داخل ہُوا؛ تَب کہیں میں اُن بدکاروں کا اَنجام سمجھ سَکا۔ یقیناً آپ نے اُنہیں پھسلنی جگہوں میں رکھا ہے؛ اَور اُنہیں گرا کر تباہ کر دیتاہے۔ اَچانک ہی وہ کیسے تباہ ہو گئے، اَور دہشت کے باعث بالکُل فنا ہو گئے! جِس طرح کویٔی جاگ اُٹھنے کے بعد خواب کو وہم قرار دیتاہے، اَے خُداوؔند، وَیسے ہی جَب آپ اُٹھیں گے، تو اُن کی صورتیں حقیر جانی جایٔیں گی۔ جَب میرا دِل رنجیدہ ہُوا اَور میرا جگر چھِد گیا، میں اَپنے ہوش کھو بیٹھا اَور جاہل تھا؛ مَیں آپ کے سامنے وحشی کی مانند تھا۔ تو بھی میں ہمیشہ آپ کے ساتھ رہُوں گا؛ آپ میرا داہنا ہاتھ پکڑکر مُجھے تھامتے ہیں۔ آپ اَپنی مصلحت سے میری رہنمائی کرتے ہیں، اَور تَب آخِرکار مُجھے اَپنے جلال میں قبُول فرمائیں گے۔ آسمان پر آپ کے سِوا میرا کون ہے؟ اَور زمین پر آپ کے سِوا میں کسی کا مُشتاق نہیں۔ خواہ میرا جِسم اَور میرا دِل جَواب دے دیں، تو بھی خُدا ہمیشہ میرے دِل کی قُوّت اَور میرا بَخرہ ہیں۔ جو آپ سے دُور رہتے ہیں وہ فنا ہو جایٔیں گے؛ اَورجو آپ سے بےوفائی کرتے ہیں اُن سَب کو آپ ہلاک کر دیتے ہیں۔ لیکن میرے لیٔے یہی بہتر ہے کہ میں خُدا کی قربت میں رہُوں، مَیں نے یَاہوِہ قادر کو اَپنی پناہ گاہ بنا لیا ہے؛ مَیں آپ کے سَب کاموں کا بَیان کروں گا۔
پڑھیں زبُور 73
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: زبُور 15:73-28
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos