زبور 1:69-13

زبور 1:69-13 کِتابِ مُقادّس (URD)

اَے خُدا! مُجھ کو بچا لے۔ کیونکہ پانی میری جان تک آ پُہنچا ہے۔ مَیں گہری دلدل میں دھسا جاتا ہُوں جہاں کھڑا نہیں رہا جاتا۔ مَیں گہرے پانی میں آ پڑا ہُوں جہاں سَیلاب میرے سر پر سے گُذرتے ہیں۔ مَیں چِلّاتے چِلّاتے تھک گیا۔ میرا گلا سُوکھ گیا۔ میری آنکھیں اپنے خُدا کے اِنتظار میں پتھرا گئِیں۔ مُجھ سے بے سبب عداوت رکھنے والے میرے سر کے بالوں سے زِیادہ ہیں۔ میری ہلاکت کے خواہاں اور ناحق دُشمن زبردست ہیں پس جو مَیں نے چِھینا نہیں مُجھے دینا پڑا۔ اَے خُدا! تُو میری حماقت سے واقِف ہے اور میرے گُناہ تُجھ سے پوشِیدہ نہیں ہیں۔ اَے خُداوند لشکروں کے خُدا! تیری آس رکھنے والے میرے سبب سے شرمِندہ نہ ہوں۔ اَے اِسرائیل کے خُدا! تیرے طالِب میرے سبب سے رُسوا نہ ہوں۔ کیونکہ تیرے نام کی خاطِر مَیں نے ملامت اُٹھائی ہے۔ شرمِندگی میرے مُنہ پر چھا گئی ہے۔ مَیں اپنے بھائیوں کے نزدِیک بیگانہ بنا ہُوں اور اپنی ماں کے فرزندوں کے نزدِیک اجنبی کیونکہ تیرے گھر کی غَیرت مُجھے کھا گئی اور تُجھ کو ملامت کرنے والوں کی ملامتیں مُجھ پر آ پڑیں۔ میرے روزہ رکھنے سے میری جان نے زاری کی اور یہ بھی میری ملامت کا باعِث ہُؤا۔ جب مَیں نے ٹاٹ اوڑھا تُو اُن کے لِئے ضربُ المثل ٹھہرا۔ پھاٹک پر بَیٹھنے والوں میں میرا ہی ذِکر رہتا ہے اور مَیں نشہ بازوں کا گِیت ہُوں۔ لیکن اَے خُداوند تیری خُوشنُودی کے وقت میری دُعا تُجھ ہی سے ہے۔ اَے خُدا! اپنی شفقت کی فراوانی سے اپنی نجات کی سچّائی میں جواب دے۔

زبور 1:69-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اَے خُدا، مُجھے بچا لیں، کیونکہ سیلاب کا پانی میری گردن تک آ پہُنچا ہے۔ میں گہری دلدل میں دھنسا جا رہا ہُوں، جہاں پاؤں رکھنے کو جگہ نہیں ہے۔ میں گہرے پانی میں آ پڑا ہُوں؛ اَور سیلاب مُجھے گھیرے ہُوئے ہے۔ میں مدد کے لیٔے چلاّتے چلاّتے تھک گیا ہُوں؛ میرا گلا سُوکھ گیا ہے۔ اَور اَپنے خُدا کے اِنتظار میں، میری آنکھیں پتھرا گئی ہیں۔ جو مُجھ سے بلاوجہ عداوت رکھتے ہیں اُن کی تعداد میرے سَر کے بالوں سے بھی زِیادہ ہے؛ جو ناحق میرے دُشمن بنے ہُوئے ہیں، اَورجو میری بربادی پرتُلے ہُوئے ہیں وہ بھی بہت ہیں۔ جو مَیں نے نہیں لیا وہ مُجھ سے وصول کیا جاتا ہے۔ اَے خُدا، آپ میری حماقت سے واقف ہیں؛ اَور میرا جُرم آپ سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اَے خُداوؔند، قادرمُطلق یَاہوِہ! آپ کی آس رکھنے والے میری وجہ سے شرمندہ نہ ہوں، اَور اَے اِسرائیل کے خُدا، آپ کے طالب میرے سبب سے پشیمان نہ ہوں۔ کیونکہ آپ کی خاطِر مَیں نے ذِلّت برداشت کی، اَور میرے مُنہ پر شرمندگی چھائی ہُوئی ہے۔ میں اَپنے اِسرائیلی خاندانی بھائیوں میں اجنبی، اَور اَپنی ہی ماں کے بیٹوں میں بیگانہ ٹھہرا؛ آپ کے گھر کی غیرت مُجھے کھائے جاتی ہے، اَور آپ کے ملامت کرنے والوں کی ملامتیں مُجھ پر آ پڑی ہیں۔ جَب مَیں روتا اَور روزہ رکھتا ہُوں، تَب بھی مُجھے ذِلّت کا سامنا کرنا پڑتا ہے؛ جَب مَیں ٹاٹ اوڑھتا ہُوں، تو لوگ میرا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔ شہر کے پھاٹک پر بیٹھنے والے، میرا مذاق اُڑاتے ہیں، اَور مَیں نشہ بازوں کا نغمہ بَن گیا ہُوں۔ لیکن اَے یَاہوِہ، میری آپ سے یہ دعا ہے، کہ اَپنی نظرِکرم کے وقت؛ اَور اَے خُدا، اَپنی بڑی شفقت و مَحَبّت کے طفیل، مُجھے جَواب دیں اَور نَجات کا یقین دِلائیں۔

زبور 1:69-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

داؤد کا زبور۔ طرز: سوسن کے پھول۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ اے اللہ، مجھے بچا! کیونکہ پانی میرے گلے تک پہنچ گیا ہے۔ مَیں گہری دلدل میں دھنس گیا ہوں، کہیں پاؤں جمانے کی جگہ نہیں ملتی۔ مَیں پانی کی گہرائیوں میں آ گیا ہوں، سیلاب مجھ پر غالب آ گیا ہے۔ مَیں چلّاتے چلّاتے تھک گیا ہوں۔ میرا گلا بیٹھ گیا ہے۔ اپنے خدا کا انتظار کرتے کرتے میری آنکھیں دُھندلا گئیں۔ جو بلاوجہ مجھ سے کینہ رکھتے ہیں وہ میرے سر کے بالوں سے زیادہ ہیں، جو بےسبب میرے دشمن ہیں اور مجھے تباہ کرنا چاہتے ہیں وہ طاقت ور ہیں۔ جو کچھ مَیں نے نہیں لُوٹا اُسے مجھ سے طلب کیا جاتا ہے۔ اے اللہ، تُو میری حماقت سے واقف ہے، میرا قصور تجھ سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اے قادرِ مطلق رب الافواج، جو تیرے انتظار میں رہتے ہیں وہ میرے باعث شرمندہ نہ ہوں۔ اے اسرائیل کے خدا، میرے باعث تیرے طالب کی رُسوائی نہ ہو۔ کیونکہ تیری خاطر مَیں شرمندگی برداشت کر رہا ہوں، تیری خاطر میرا چہرہ شرم سار ہی رہتا ہے۔ مَیں اپنے سگے بھائیوں کے نزدیک اجنبی اور اپنی ماں کے بیٹوں کے نزدیک پردیسی بن گیا ہوں۔ کیونکہ تیرے گھر کی غیرت مجھے کھا گئی ہے، جو تجھے گالیاں دیتے ہیں اُن کی گالیاں مجھ پر آ گئی ہیں۔ جب مَیں روزہ رکھ کر روتا تھا تو لوگ میرا مذاق اُڑاتے تھے۔ جب ماتمی لباس پہنے پھرتا تھا تو اُن کے لئے عبرت انگیز مثال بن گیا۔ جو بزرگ شہر کے دروازے پر بیٹھے ہیں وہ میرے بارے میں گپیں ہانکتے ہیں۔ شرابی مجھے اپنے طنز بھرے گیتوں کا نشانہ بناتے ہیں۔ لیکن اے رب، میری تجھ سے دعا ہے کہ مَیں تجھے دوبارہ منظور ہو جاؤں۔ اے اللہ، اپنی عظیم شفقت کے مطابق میری سن، اپنی یقینی نجات کے مطابق مجھے بچا۔