زبور 10:45-17

زبور 10:45-17 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اَے شہزادی! سُنیں، غور کریں اَور کان لگائیں: اَپنے لوگوں اَور اَپنے باپ کے گھر کو بھُول جاؤ۔ بادشاہ تمہارے حُسن کا گرویدہ ہیں؛ کیونکہ وہ آپ کے خُداوؔند ہیں تُم اُن کو سَجدہ کرو۔ صُورؔ شہر کی شہزادی تحفہ لے کر آئے گی، اُمرا آپ کی نظرِکرم کے مُحتاج ہوں گے۔ بادشاہ کی شہزادی اَپنی خلوت گاہ میں عظمت و جلال کا پیکر بنی ہُوئی ہے؛ اُس کا چوغہ سُنہری کشیدہ کاری سے مُزیّن ہے۔ وہ کشیدہ کاری لباس پہنے ہُوئے بادشاہ کے پاس پہُنچائی جاتی ہے؛ اُن کی کنواری سہیلیاں جو اُن کے پیچھے پیچھے چلتی ہیں، تمہارے سامنے اُن کو حاضِر کیا جائے گا۔ خُوشی اَور مسرّت اُن کے ہمراہ ہے؛ اَور وہ بادشاہ کے محل میں داخل ہُوئی ہیں۔ آپ کے بیٹے آپ کے آباؤاَجداد کے جانشین ہوں گے؛ اَور تُم سارے اُمراؤں کو مُلک میں حاکم مُقرّر کروگے۔ مَیں آپ کی یاد کو پُشت در پُشت قائِم رکھوں گا؛ اِس لیٔے قومیں ابدُالآباد تک آپ کی سِتائش کریں گی۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 45

زبور 10:45-17 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

اے بیٹی، سن میری بات! غور کر اور کان لگا۔ اپنی قوم اور اپنے باپ کا گھر بھول جا۔ بادشاہ تیرے حُسن کا آرزومند ہے، کیونکہ وہ تیرا آقا ہے۔ چنانچہ جھک کر اُس کا احترام کر۔ صور کی بیٹی تحفہ لے کر آئے گی، قوم کے امیر تیری نظرِ کرم حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔ بادشاہ کی بیٹی کتنی شاندار چیزوں سے آراستہ ہے۔ اُس کا لباس سونے کے دھاگوں سے بُنا ہوا ہے۔ اُسے نفیس رنگ دار کپڑے پہنے بادشاہ کے پاس لایا جاتا ہے۔ جو کنواری سہیلیاں اُس کے پیچھے چلتی ہیں اُنہیں بھی تیرے سامنے لایا جاتا ہے۔ لوگ شادمان ہو کر اور خوشی مناتے ہوئے اُنہیں وہاں پہنچاتے ہیں، اور وہ شاہی محل میں داخل ہوتی ہیں۔ اے بادشاہ، تیرے بیٹے تیرے باپ دادا کی جگہ کھڑے ہو جائیں گے، اور تُو اُنہیں رئیس بنا کر پوری دنیا میں ذمہ داریاں دے گا۔ پشت در پشت مَیں تیرے نام کی تمجید کروں گا، اِس لئے قومیں ہمیشہ تک تیری ستائش کریں گی۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 45