زبُور 10:45-17

زبُور 10:45-17 UCV

اَے شہزادی! سُنیں، غور کریں اَور کان لگائیں: اَپنے لوگوں اَور اَپنے باپ کے گھر کو بھُول جاؤ۔ بادشاہ تمہارے حُسن کا گرویدہ ہیں؛ کیونکہ وہ آپ کے خُداوؔند ہیں تُم اُن کو سَجدہ کرو۔ صُورؔ شہر کی شہزادی تحفہ لے کر آئے گی، اُمرا آپ کی نظرِکرم کے مُحتاج ہوں گے۔ بادشاہ کی شہزادی اَپنی خلوت گاہ میں عظمت و جلال کا پیکر بنی ہُوئی ہے؛ اُس کا چوغہ سُنہری کشیدہ کاری سے مُزیّن ہے۔ وہ کشیدہ کاری لباس پہنے ہُوئے بادشاہ کے پاس پہُنچائی جاتی ہے؛ اُن کی کنواری سہیلیاں جو اُن کے پیچھے پیچھے چلتی ہیں، تمہارے سامنے اُن کو حاضِر کیا جائے گا۔ خُوشی اَور مسرّت اُن کے ہمراہ ہے؛ اَور وہ بادشاہ کے محل میں داخل ہُوئی ہیں۔ آپ کے بیٹے آپ کے آباؤاَجداد کے جانشین ہوں گے؛ اَور تُم سارے اُمراؤں کو مُلک میں حاکم مُقرّر کروگے۔ مَیں آپ کی یاد کو پُشت در پُشت قائِم رکھوں گا؛ اِس لیٔے قومیں ابدُالآباد تک آپ کی سِتائش کریں گی۔