خُداوند مُبارک ہو۔ اِس لِئے کہ اُس نے میری مِنّت کی آواز سُن لی۔ خُداوند میری قُوّت اور میری سِپر ہے۔ میرے دِل نے اُس پر توکُّل کِیا ہے اور مُجھے مدد مِلی ہے اِسی لِئے میرا دِل نہایت شادمان ہے اور مَیں گِیت گا کر اُس کی سِتایش کرُوں گا۔
رب کی تمجید ہو، کیونکہ اُس نے میری التجا سن لی۔ رب میری قوت اور میری ڈھال ہے۔ اُس پر میرے دل نے بھروسا رکھا، اُس سے مجھے مدد ملی ہے۔ میرا دل شادیانہ بجاتا ہے، مَیں گیت گا کر اُس کی ستائش کرتا ہوں۔
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos