YouVersion Logo
تلاش

زبور 1:27-6

زبور 1:27-6 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

یَاہوِہ میری رَوشنی اَور میری نَجات ہیں۔ مُجھے کس کا ڈر ہے؟ یَاہوِہ میری زندگی کا محکم قلعہ ہیں۔ مُجھے کس کی ہیبت ہے؟ جَب بدکار مُجھے کھا ڈالنے کے لیٔے مُجھ پر چڑھ آئیں گے، جَب میرے دُشمن اَور میرے مُخالف مُجھ پر حملہ کریں گے، تو وہ خُود ہی ٹھوکر کھا کر گِر پڑیں گے۔ خواہ لشکر میرا محاصرہ کر لے، میرا دِل خوف نہ کھائے گا؛ خواہ میرے خِلاف جنگ چھڑ جائے، تَب بھی میں خُدا پر بھروسا رکھوں گا۔ مَیں نے یَاہوِہ سے ایک درخواست کی ہے، میں یہ چاہتا ہُوں: عمر بھر میں یَاہوِہ کے گھر میں رہُوں، یَاہوِہ کا جمال دیکھتا رہُوں اَور اُنہیں اُس کے مَقدِس میں ڈھونڈتا رہُوں۔ کیونکہ مُصیبت کے دِن وہ مُجھے اَپنے مَسکن میں محفوظ رکھیں گے؛ وہ مُجھے اَپنے خیمہ میں پناہ دے کر چُھپائے رکھیں گے؛ اَور مُجھے چٹّان پر چڑھا دیں گے۔ تَب میرا سَر اُن دُشمنوں سے اُونچا ہوگا، جنہوں نے مُجھے گھیر رکھا ہے اَور مَیں خُوشی سے للکار کر اُن کے خیمہ میں قُربانی گزرانوں گا؛ میں یَاہوِہ کے لیٔے گاؤں گا اَور مدح سرائی کروں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 27

زبور 1:27-6 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

داؤد کا زبور۔ رب میری روشنی اور میری نجات ہے، مَیں کس سے ڈروں؟ رب میری جان کی پناہ گاہ ہے، مَیں کس سے دہشت کھاؤں؟ جب شریر مجھ پر حملہ کریں تاکہ مجھے ہڑپ کر لیں، جب میرے مخالف اور دشمن مجھ پر ٹوٹ پڑیں تو وہ ٹھوکر کھا کر گر جائیں گے۔ گو فوج مجھے گھیر لے میرا دل خوف نہیں کھائے گا، گو میرے خلاف جنگ چھڑ جائے میرا بھروسا قائم رہے گا۔ رب سے میری ایک گزارش ہے، مَیں ایک ہی بات چاہتا ہوں۔ یہ کہ جیتے جی رب کے گھر میں رہ کر اُس کی شفقت سے لطف اندوز ہو سکوں، کہ اُس کی سکونت گاہ میں ٹھہر کر محوِ خیال رہ سکوں۔ کیونکہ مصیبت کے دن وہ مجھے اپنی سکونت گاہ میں پناہ دے گا، مجھے اپنے خیمے میں چھپا لے گا، مجھے اُٹھا کر اونچی چٹان پر رکھے گا۔ اب مَیں اپنے دشمنوں پر سربلند ہوں گا، اگرچہ اُنہوں نے مجھے گھیر رکھا ہے۔ مَیں اُس کے خیمے میں خوشی کے نعرے لگا کر قربانیاں پیش کروں گا، ساز بجا کر رب کی مدح سرائی کروں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 27

زبور 1:27-6 کِتابِ مُقادّس (URD)

خُداوند میری رَوشنی اور میری نجات ہے۔ مُجھے کِس کی دہشت؟ خُداوند میری زِندگی کا پُشتہ ہے۔ مُجھے کِس کی ہَیبت؟ جب شریر یعنی میرے مُخالِف اور میرے دُشمن میرا گوشت کھانے کو مُجھ پر چڑھ آئے تُو وہ ٹھوکر کھا کر گِر پڑے۔ خواہ میرے خِلاف لشکر خَیمہ زن ہو میرا دِل نہیں ڈرے گا۔ خواہ میرے مُقابلہ میں جنگ برپا ہو تَو بھی مَیں خاطِر جمع رہُوں گا۔ مَیں نے خُداوند سے ایک درخواست کی ہے۔ مَیں اِسی کا طالِب رہُوں گا کہ مَیں عُمر بھر خُداوند کے گھر میں رہُوں تاکہ خُداوند کے جمال کو دیکھُوں اور اُس کی ہَیکل میں اِستِفسار کِیا کرُوں۔ کیونکہ مُصِیبت کے دِن وہ مُجھے اپنے شامیانہ میں پوشِیدہ رکھّے گا وہ مُجھے اپنے خَیمہ کے پردہ میں چِھپا لے گا۔ وہ مُجھے چٹان پر چڑھا دے گا۔ اب مَیں اپنے چاروں طرف کے دُشمنوں پر سرفراز کِیا جاؤُں گا۔ مَیں اُس کے خَیمہ میں خُوشی کی قُربانِیاں گُذرانُوں گا۔ مَیں گاؤُں گا۔ مَیں خُداوند کی مدح سرائی کرُوں گا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 27