زبور 16:25-22
زبور 16:25-22 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میری طرف متوجّہ ہوکر اَور مُجھ پر مہربانی کریں، کیونکہ مَیں اکیلا اَور مُصیبت زدہ ہُوں۔ میرے دِل کی بڑھی ہوئی پریشانیوں کو دُور کریں، مُجھے میری تکلیف سے رِہائی بخشیں۔ میری مُصیبت اَور تکلیف پر نظر کریں، اَور میرے سَب گُناہ مُعاف فرمائیں۔ میرے دُشمنوں کو دیکھ وہ شُمار میں کتنے بڑھ گیٔے ہیں اَور مُجھ سے کس قدر سخت عداوت رکھتے ہیں! میری جان کی حِفاظت کریں اَور مُجھے چھُڑائیں؛ مُجھے شرمندہ نہ ہونے دیں، کیونکہ مَیں آپ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔ صداقت اَور راستبازی میری حِفاظت کریں، کیونکہ مُجھے یَاہوِہ آپ کی ہی آس ہے۔ اَے خُدا، اِسرائیل کو بچائیں، اُس کی ساری مُشکلات سے چھُڑا لیں۔
زبور 16:25-22 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
میری طرف مائل ہو جا، مجھ پر مہربانی کر! کیونکہ مَیں تنہا اور مصیبت زدہ ہوں۔ میرے دل کی پریشانیاں دُور کر، مجھے میری تکالیف سے رِہائی دے۔ میری مصیبت اور تنگی پر نظر ڈال کر میری خطاؤں کو معاف کر۔ دیکھ، میرے دشمن کتنے زیادہ ہیں، وہ کتنا ظلم کر کے مجھ سے نفرت کرتے ہیں۔ میری جان کو محفوظ رکھ، مجھے بچا! مجھے شرمندہ نہ ہونے دے، کیونکہ مَیں تجھ میں پناہ لیتا ہوں۔ بےگناہی اور دیانت داری میری پہرا داری کریں، کیونکہ مَیں تیرے انتظار میں رہتا ہوں۔ اے اللہ، فدیہ دے کر اسرائیل کو اُس کی تمام تکالیف سے آزاد کر!
زبور 16:25-22 کِتابِ مُقادّس (URD)
میری طرف مُتوجِّہ ہو اور مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں بیکس اور مُصِیبت زدہ ہُوں۔ میرے دِل کے دُکھ بڑھ گئے۔ تُو مُجھے میری تکلِیفوں سے رہائی دے۔ تُو میری مُصِیبت اور جانفشانی کو دیکھ اور میرے سب گُناہ مُعاف فرما۔ میرے دُشمنوں کو دیکھ کیونکہ وہ بُہت ہیں اور اُن کو مُجھ سے سخت عداوت ہے۔ میری جان کی حِفاظت کر اور مُجھے چُھڑا۔ مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے کیونکہ میرا توکُّل تُجھ ہی پر ہے۔ دِیانت داری اور راست بازی مُجھے سلامت رکھّیں کیونکہ مُجھے تیری ہی آس ہے۔ اَے خُدا! اِسرائیل کو اُس کے سب دُکھوں سے چُھڑا لے۔