YouVersion Logo
تلاش

زبور 1:22-9

زبور 1:22-9 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اَے میرے خُدا، اَے میرے خُدا، آپ نے مُجھے کیوں چھوڑ دیا؟ آپ میری مخلصی کے نالوں سے کیوں دُور رہتے ہیں؟ اَے میرے خُدا، میں دِن کو پُکارتا ہُوں لیکن آپ جَواب نہیں دیتے، اَور رات کو بھی فریاد کرنے سے باز نہیں آتا۔ پھر بھی آپ بحیثیت قُدُّوس تخت نشین ہیں؛ اَور آپ اِسرائیل کا ممدوح ہیں اَور اِسرائیل آپ کی تمجید کرتا ہے۔ آپ ہی پر ہمارے آباؤاَجداد نے توکّل کیا؛ اُنہُوں نے توکّل کیا اَور آپ نے اُنہیں چھُڑایا۔ اُنہُوں نے آپ سے فریاد کی اَور رِہائی پائی؛ اُنہُوں نے آپ پر توکّل کیا اَور مایوس نہ ہُوئے۔ لیکن مَیں تو کیڑا ہُوں، اِنسان نہیں، جِس سے آدمی نفرت کرتے ہیں اَور لوگ اُسے حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں۔ وہ سَب جو مُجھے دیکھتے ہیں، میرا مضحکہ اُڑاتے ہیں؛ اَور اَپنے سَر ہلا ہلا کر یہ کہتے ہُوئے طَعنہ زنی کرتے ہیں، ”اُس کا توکّل یَاہوِہ پر ہے؛ اَب یَاہوِہ ہی اُسے بچائیں۔ چونکہ وہ اُن سے خُوش ہے، لہٰذا وُہی اُسے چھُڑائیں گے۔“ پھر بھی آپ نے مُجھے رحم میں سے نکالا؛ اَور میری شیر خواری کے دِنوں ہی سے آپ نے مُجھے سِکھایا کہ مَیں آپ پر توکّل کروں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 22

زبور 1:22-9 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

داؤد کا زبور۔ موسیقی کے راہنما کے لئے۔ طرز: طلوعِ صبح کی ہرنی۔ اے میرے خدا، اے میرے خدا، تُو نے مجھے کیوں ترک کر دیا ہے؟ مَیں چیخ رہا ہوں، لیکن میری نجات نظر نہیں آتی۔ اے میرے خدا، دن کو مَیں چلّاتا ہوں، لیکن تُو جواب نہیں دیتا۔ رات کو پکارتا ہوں، لیکن آرام نہیں پاتا۔ لیکن تُو قدوس ہے، تُو جو اسرائیل کی مدح سرائی پر تخت نشین ہوتا ہے۔ تجھ پر ہمارے باپ دادا نے بھروسا رکھا، اور جب بھروسا رکھا تو تُو نے اُنہیں رِہائی دی۔ جب اُنہوں نے مدد کے لئے تجھے پکارا تو بچنے کا راستہ کھل گیا۔ جب اُنہوں نے تجھ پر اعتماد کیا تو شرمندہ نہ ہوئے۔ لیکن مَیں کیڑا ہوں، مجھے انسان نہیں سمجھا جاتا۔ لوگ میری بےعزتی کرتے، مجھے حقیر جانتے ہیں۔ سب مجھے دیکھ کر میرا مذاق اُڑاتے ہیں۔ وہ منہ بنا کر توبہ توبہ کرتے اور کہتے ہیں، ”اُس نے اپنا معاملہ رب کے سپرد کیا ہے۔ اب رب ہی اُسے بچائے۔ وہی اُسے چھٹکارا دے، کیونکہ وہی اُس سے خوش ہے۔“ یقیناً تُو مجھے ماں کے پیٹ سے نکال لایا۔ مَیں ابھی ماں کا دودھ پیتا تھا کہ تُو نے میرے دل میں بھروسا پیدا کیا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 22

زبور 1:22-9 کِتابِ مُقادّس (URD)

اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مُجھے کیوں چھوڑ دیا؟ تُو میری مدد اور میرے نالہ و فریاد سے کیوں دُور رہتا ہے؟ اَے میرے خُدا! مَیں دِن کو پُکارتا ہُوں پر تُو جواب نہیں دیتا اور رات کو بھی اور خاموش نہیں ہوتا۔ لیکن تُو قُدُّوس ہے۔ تُو جو اِسرائیل کی حمد و ثنا پر تخت نشِین ہے۔ ہمارے باپ دادا نے تُجھ پر توکُّل کِیا۔ اُنہوں نے توکُّل کِیا اور تُو نے اُن کو چُھڑایا۔ اُنہوں نے تُجھ سے فریاد کی اور رہائی پائی۔ اُنہوں نے تُجھ پر توکُّل کِیا اور شرمِندہ نہ ہُوئے۔ پر مَیں تو کِیڑا ہُوں۔ اِنسان نہیں۔ آدمِیوں میں انگُشت نُما ہُوں اور لوگوں میں حقِیر۔ وہ سب جو مُجھے دیکھتے ہیں میرا مضحکہ اُڑاتے ہیں۔ وہ مُنہ چڑاتے۔ وہ سر ہِلا ہِلا کر کہتے ہیں اپنے کو خُداوند کے سپُرد کر دے۔ وُہی اُسے چُھڑائے۔ جب کہ وہ اُس سے خُوش ہے تو وُہی اُسے چُھڑائے۔ پر تُو ہی مُجھے پیٹ سے باہر لایا۔ جب مَیں شِیرخوار ہی تھا تُو نے مُجھے توکُّل کرنا سِکھایا۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 22