زبور 8:21-13
زبور 8:21-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
تیرا ہاتھ تیرے سب دُشمنوں کو ڈھُونڈ نِکالے گا۔ تیرا دہنا ہاتھ تُجھ سے کِینہ رکھنے والوں کا پتہ لگا لے گا۔ تُو اپنے قہر کے وقت اُن کو جلتے تنُور کی مانِند کر دے گا۔ خُداوند اپنے غضب میں اُن کو نِگل جائے گا اور آگ اُن کو کھا جائے گی۔ تُو اُن کے پَھل کو زمِین پر سے نابُود کر دے گا اور اُن کی نسل کو بنی آدمؔ میں سے۔ کیونکہ اُنہوں نے تُجھ سے بدی کرنا چاہا۔ اُنہوں نے اَیسا منصُوبہ باندھا جِسے وہ پُورا نہیں کر سکتے۔ کیونکہ تُو اُن کا مُنہ پھیر دے گا۔ تُو اُن کے مُقابلہ میں اپنے چِلّے چڑھائے گا۔ اَے خُداوند! تُو اپنی ہی قُوّت میں سربُلند ہو! اور ہم گا کر تیری قُدرت کی سِتایش کریں گے۔
زبور 8:21-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
آپ کا ہاتھ آپ کے سارے دُشمنوں کو پکڑ لے گا؛ آپ کا داہنا ہاتھ آپ کے حریفوں کو گرفتار کر لے گا۔ جَب آپ ظاہر ہوں گے تو اُنہیں جلتے ہُوئے تنور کی مانند کر دیں گے۔ اَپنے غضب میں یَاہوِہ اُنہیں نگل جائیں گے، اَور اُن کی آگ اُنہیں بھسم کر ڈالے گی۔ آپ اُن کی اَولاد کو رُوئے زمین پر سے، اَور اُن کی نَسل کو بنی آدمؔ میں سے نابود کر دیں گے۔ حالانکہ وہ آپ کے خِلاف بدی کرنا چاہتے ہیں اَور شرارت آمیز منصُوبے بناتے ہیں، تو بھی وہ کامیاب نہیں ہو سکتے؛ کیونکہ جَب آپ اُن پر اَپنی کمان کھینچیں گے تَب آپ اُنہیں پیٹھ دِکھانے پر مجبُور کر دیں گے۔ اَے یَاہوِہ، اَپنی قُوّت میں سرفراز ہو؛ ہم آپ کی قُدرت کی تعریف میں نغمہ گائیں گے۔
زبور 8:21-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تیرے دشمن تیرے قبضے میں آ جائیں گے، جو تجھ سے نفرت کرتے ہیں اُنہیں تیرا دہنا ہاتھ پکڑ لے گا۔ جب تُو اُن پر ظاہر ہو گا تو وہ بھڑکتی بھٹی کی سی مصیبت میں پھنس جائیں گے۔ رب اپنے غضب میں اُنہیں ہڑپ کر لے گا، اور آگ اُنہیں کھا جائے گی۔ تُو اُن کی اولاد کو رُوئے زمین پر سے مٹا ڈالے گا، انسانوں میں اُن کا نام و نشان تک نہیں رہے گا۔ گو وہ تیرے خلاف سازشیں کرتے ہیں توبھی اُن کے بُرے منصوبے ناکام رہیں گے۔ کیونکہ تُو اُنہیں بھگا کر اُن کے چہروں کو اپنے تیروں کا نشانہ بنا دے گا۔ اے رب، اُٹھ اور اپنی قدرت کا اظہار کر تاکہ ہم تیری قدرت کی تمجید میں ساز بجا کر گیت گائیں۔