زبور 7:19-10
زبور 7:19-10 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یَاہوِہ کے آئین کامل ہے، جو جان کو تقویّت بخشتی ہے، یَاہوِہ کے شہادتیں قابلِ اِعتماد ہیں، جو سادہ دِل کو دانشمند بنا دیتے ہیں۔ یَاہوِہ کے فرمان راست ہیں، جو دِل کو راحت بخشتے ہیں۔ یَاہوِہ کے اَحکام درخشاں ہیں، جو آنکھوں کو مُنوّر کرتے ہیں۔ یَاہوِہ کا خوف پاک ہے، جو اَبد تک قائِم رہتاہے۔ یَاہوِہ کے قوانین یقینی، اَور بالکُل راست ہیں۔ وہ قوانین سونے سے بیش قیمت ہیں، بَلکہ کندن سے بھی زِیادہ، وہ شہد سے بھی زِیادہ شیریں ہیں، بَلکہ چھتّے سے ٹپکتے ہُوئے شہد سے بھی زِیادہ شیریں۔
زبور 7:19-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب کی شریعت کامل ہے، اُس سے جان میں جان آ جاتی ہے۔ رب کے احکام قابلِ اعتماد ہیں، اُن سے سادہ لوح دانش مند ہو جاتا ہے۔ رب کی ہدایات باانصاف ہیں، اُن سے دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔ رب کے احکام پاک ہیں، اُن سے آنکھیں چمک اُٹھتی ہیں۔ رب کا خوف پاک ہے اور ابد تک قائم رہے گا۔ رب کے فرمان سچے اور سب کے سب راست ہیں۔ وہ سونے بلکہ خالص سونے کے ڈھیر سے زیادہ مرغوب ہیں۔ وہ شہد بلکہ چھتے کے تازہ شہد سے زیادہ میٹھے ہیں۔
زبور 7:19-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند کی شرِیعت کامِل ہے۔ وہ جان کو بحال کرتی ہے۔ خُداوند کی شہادت برحق ہے۔ نادان کو دانِش بخشتی ہے۔ خُداوند کے قوانِین راست ہیں۔ وہ دِل کو فرحت پُہنچاتے ہیں۔ خُداوند کا حُکم بے عَیب ہے۔ وہ آنکھوں کو رَوشن کرتا ہے۔ خُداوند کا خَوف پاک ہے۔ وہ ابد تک قائِم رہتا ہے۔ خُداوند کے احکام برحق اور بالکُل راست ہیں۔ وہ سونے سے بلکہ بُہت کُندن سے زِیادہ پسندِیدہ ہیں۔ وہ شہد سے بلکہ چھتّے کے ٹپکوں سے بھی شِیرِین ہیں۔