زبور 3:17-5
زبور 3:17-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
تُو نے میرے دِل کو آزما لِیا ہے۔ تُو نے رات کو میری نِگرانی کی۔ تُو نے مُجھے پرکھّا اور کُچھ کھوٹ نہ پایا۔ مَیں نے ٹھان لِیا ہے کہ میرا مُنہ خطا نہ کرے۔ اِنسانی کاموں میں تیرے لبوں کے کلام کی مدد سے مَیں ظالِموں کی راہوں سے باز رہا ہُوں۔ میرے قدم تیرے راستوں پر قائِم رہے ہیں۔ میرے پاؤں پِھسلے نہیں۔
زبور 3:17-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
حالانکہ آپ میرے دِل کو ٹٹولتے اَور رات کے وقت مُجھے آزماتے ہیں، اَور مُجھے پرکھتے ہیں، لیکن کویٔی خرابی نہیں پاتے؛ مَیں نے ٹھان لیا ہے کہ میرا مُنہ خطا نہ کرے۔ یہاں تک کہ مُجھے لوگوں نے رشوت دینے کی کوشش کی، مَیں نے آپ کے لبوں کے کلام کی مدد سے اَپنے آپ کو ظالموں کی راہوں سے باز رکھا ہے۔ میرے قدم آپ کی راہوں پر جمے رہے؛ اَور میرے پاؤں پھسلنے نہ پایٔے۔
زبور 3:17-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
تُو نے میرے دل کو جانچ لیا، رات کو میرا معائنہ کیا ہے۔ تُو نے مجھے بھٹی میں ڈال دیا تاکہ ناپاک چیزیں دُور کرے، گو ایسی کوئی چیز نہیں ملی۔ کیونکہ مَیں نے پورا ارادہ کر لیا ہے کہ میرے منہ سے بُری بات نہیں نکلے گی۔ جو کچھ بھی دوسرے کرتے ہیں مَیں نے خود تیرے منہ کے فرمان کے تابع رہ کر اپنے آپ کو ظالموں کی راہوں سے دُور رکھا ہے۔ مَیں قدم بہ قدم تیری راہوں میں رہا، میرے پاؤں کبھی نہ ڈگمگائے۔