زبور 13:17-15
زبور 13:17-15 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اُٹھیں، اَے یَاہوِہ، اُن کا سامنا کریں اَور اُنہیں گرا دیں؛ اَپنی تلوار سے میری جان کو بدکار لوگوں سے بچائیں۔ اَے یَاہوِہ، اَپنے ہاتھ سے مُجھے اَیسے لوگوں سے بچائیں، اِس جہاں کے لوگوں سے جِن کا اجر اِسی زندگی میں ہے۔ آپ جنہیں عزیز رکھتے ہیں اُنہیں آسُودہ حال کرتے ہیں؛ اُن کی اَولاد سیر ہوتی ہے، اَور وہ اَپنے پوتوں کے لیٔے مال و دولت جمع کرکے چھوڑ جاتے ہیں۔ لیکن مَیں تو صداقت میں آپ کا دیدار حاصل کروں گا؛ اَور جَب مَیں جاگوں گا تو آپ کی حُضُوری میں تسلّی پاؤں گا۔
زبور 13:17-15 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے رب، اُٹھ اور اُن کا سامنا کر، اُنہیں زمین پر پٹخ دے! اپنی تلوار سے میری جان کو بےدینوں سے بچا۔ اے رب، اپنے ہاتھ سے مجھے اِن سے چھٹکارا دے۔ اُنہیں تو اِس دنیا میں اپنا حصہ مل چکا ہے۔ کیونکہ تُو نے اُن کے پیٹ کو اپنے مال سے بھر دیا، بلکہ اُن کے بیٹے بھی سیر ہو گئے ہیں اور اِتنا باقی ہے کہ وہ اپنی اولاد کے لئے بھی کافی کچھ چھوڑ جائیں گے۔ لیکن مَیں خود راست باز ثابت ہو کر تیرے چہرے کا مشاہدہ کروں گا، مَیں جاگ کر تیری صورت سے سیر ہو جاؤں گا۔
زبور 13:17-15 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُٹھ اَے خُداوند! اُس کا سامنا کر۔ اُسے پٹک دے۔ اپنی تلوار سے میری جان کو شرِیر سے بچا لے۔ اپنے ہاتھ سے اَے خُداوند! مُجھے لوگوں سے بچا۔ یعنی دُنیا کے لوگوں سے جِن کا بخرہ اِسی زِندگی میں ہے اور جِن کا پیٹ تُو اپنے ذخِیرہ سے بھرتا ہے۔ اُن کی اَولاد بھی حسبِ مُراد ہے۔ وہ اپنا باقی مال اپنے بچّوں کے لِئے چھوڑ جاتے ہیں پر مَیں تو صداقت میں تیرا دِیدار حاصِل کرُوں گا۔ مَیں جب جاگوں گا تو تیری شباہت سے سیر ہُوں گا۔