زبور 7:148-14
زبور 7:148-14 کِتابِ مُقادّس (URD)
زمِین پر سے خُداوند کی حمد کرو۔ اَے اژدہاؤ اور سب گہرے سمُندرو! اَے آگ اور اَولو! اَے برف اور کُہر! اَے طُوفانی ہوا! جو اُس کے کلام کی تعمِیل کرتی ہے۔ اَے پہاڑو اور سب ٹِیلو! اَے میوہ دار درختو اور سب دیودارو! اَے جانورو اور سب چَوپایو! اَے رینگنے والو اور پرِندو! اَے زمِین کے بادشاہو اور سب اُمّتو! اَے اُمرا اور زمِین کے سب حاکِمو! اَے نَوجوانو اور کُنوارِیو! اَے بُڈّھو اور بچّو! یہ سب خُداوند کے نام کی حمد کریں۔ کیونکہ صِرف اُسی کا نام مُمتاز ہے۔ اُس کا جلال زمِین اور آسمان سے بُلند ہے۔ اور اُس نے اپنے سب مُقدّسوں یعنی اپنی مُقرّب قَوم بنی اِسرائیل کے فخر کے لِئے اپنی قَوم کا سِینگ بُلند کِیا۔ خُداوند کی حمد کرو۔
زبور 7:148-14 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
زمین پر سے یَاہوِہ کی سِتائش کرو، اَے سَب بڑی بڑی سمُندری مخلُوقات اَور تمام گہرے سمُندرو، اَے بجلی اَور اولو، اَور برف اَور بادلو، اَور طُوفانی ہواؤ جو اُن کے حُکم کی تعمیل کرتی ہو، اَے پہاڑو اَور سَب ٹِیلو، اَے میوہ دار درختو اَور سَب دیودارو، اَے جنگلی جانورو اَور سَب مویشیو، اَے رینگنے والے کیڑے مکوڑو اَور اُڑنے والے پرندو، اَے زمین کے بادشاہو اَور سَب قومو، اَے اُمرا اَور زمین کے سَب حاکمو، اَے نوجوانو اَور کنواریو، اَے عمر رسیدہ اَور بچّو۔ یہ سَب یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کریں، کیونکہ صِرف اُن ہی کا نام ممتاز ہے؛ اَور اُن کی شان و شوکت زمین اَور آسمان سے بُلند ہے۔ اُنہُوں نے اَپنی اُمّت کے سینگ کو بُلند کیا ہے، جو اُن کے سَب مُقدّسین کے لیٔے فخر کا، اَور اَپنی مُقرّب قوم بنی اِسرائیل کے لیٔے تعریف کا باعث ہو۔
زبور 7:148-14 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اے سمندر کے اژدہاؤ اور تمام گہرائیو، زمین سے رب کی تمجید کرو! اے آگ، اولو، برف، دُھند اور اُس کے حکم پر چلنے والی آندھیو، اُس کی حمد کرو! اے پہاڑو اور پہاڑیو، پھل دار درختو اور تمام دیودارو، اُس کی تعریف کرو! اے جنگلی جانورو، مویشیو، رینگنے والی مخلوقات اور پرندو، اُس کی حمد کرو! اے زمین کے بادشاہو اور تمام قومو، سردارو اور زمین کے تمام حکمرانو، اُس کی تمجید کرو! اے نوجوانو اور کنواریو، بزرگو اور بچو، اُس کی حمد کرو! سب رب کے نام کی ستائش کریں، کیونکہ صرف اُسی کا نام عظیم ہے، اُس کی عظمت آسمان و زمین سے اعلیٰ ہے۔ اُس نے اپنی قوم کو سرفراز کر کے اپنے تمام ایمان داروں کی شہرت بڑھائی ہے، یعنی اسرائیلیوں کی شہرت، اُس قوم کی جو اُس کے قریب رہتی ہے۔ رب کی حمد ہو!