YouVersion Logo
تلاش

زبُور 148

148
زبُور 148
1یَاہوِہ کی سِتائش ہو۔
آسمان پر سے یَاہوِہ کی سِتائش کرو،
عالمِ بالا پر اُن کی سِتائش کرو۔
2اَے یَاہوِہ کے فرشتو! سَب اُن کی سِتائش کرو،
اَے اُن کے آسمانی فَوج! سَب اُن کی سِتائش کرو۔
3اَے سُورج! اَے چاند! اُن کی سِتائش کرو،
اَے نُورانی سِتارو! سَب اُن کی سِتائش کرو۔
4اَے فلک الافلاک، اُن کی سِتائش کرو،
اَور تُو بھی اَے فِضا پر کے پانی۔
5یہ سَب یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کریں،
کیونکہ اُنہُوں نے حُکم دیا اَور یہ پیدا ہو گیٔے۔
6کیونکہ اُنہُوں نے اُسے ابدُالآباد کے لیٔے قائِم کیا؛
اُنہُوں نے ایک قوانین جاری کیا جو اٹل ہے۔
7زمین پر سے یَاہوِہ کی سِتائش کرو،
اَے سَب بڑی بڑی سمُندری مخلُوقات اَور تمام گہرے سمُندرو،
8اَے بجلی اَور اولو، اَور برف اَور بادلو،
اَور طُوفانی ہواؤ جو اُن کے حُکم کی تعمیل کرتی ہو،
9اَے پہاڑو اَور سَب ٹِیلو،
اَے میوہ دار درختو اَور سَب دیودارو،
10اَے جنگلی جانورو اَور سَب مویشیو،
اَے رینگنے والے کیڑے مکوڑو اَور اُڑنے والے پرندو،
11اَے زمین کے بادشاہو اَور سَب قومو،
اَے اُمرا اَور زمین کے سَب حاکمو،
12اَے نوجوانو اَور کنواریو،
اَے عمر رسیدہ اَور بچّو۔
13یہ سَب یَاہوِہ کے نام کی سِتائش کریں،
کیونکہ صِرف اُن ہی کا نام ممتاز ہے؛
اَور اُن کی شان و شوکت زمین اَور آسمان سے بُلند ہے۔
14اُنہُوں نے اَپنی اُمّت کے سینگ کو بُلند کیا ہے،#148‏:14 سینگ کو بُلند کیا ہے، آیت 14الف کے معنی ہے، خُدا نے اَپنے لوگوں کو مضبُوط کیا ہے۔
جو اُن کے سَب مُقدّسین کے لیٔے فخر کا،
اَور اَپنی مُقرّب قوم بنی اِسرائیل کے لیٔے تعریف کا باعث ہو۔
یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔

موجودہ انتخاب:

زبُور 148: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in