زبور 5:130-7
زبور 5:130-7 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میں یَاہوِہ کی راہ دیکھتا ہُوں، میری جان منتظر ہے، اَور مَیں اُن کے کلام پر بھروسا رکھتا ہُوں۔ پہرےدار صُبح کا جِتنا اِنتظار کرتے ہیں اُن کے صُبح کے اِنتظار سے کہیں زِیادہ، میری جان خُداوؔند کی منتظر ہے۔ اَے اِسرائیل! یَاہوِہ پر اُمّید لگائے رکھو، کیونکہ اُن کے ہاتھ میں لافانی مَحَبّت ہے اَور اُن ہی کے پاس پُورا فدیہ ہے۔
زبور 5:130-7 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مَیں رب کے انتظار میں ہوں، میری جان شدت سے انتظار کرتی ہے۔ مَیں اُس کے کلام سے اُمید رکھتا ہوں۔ پہرے دار جس شدت سے پَو پھٹنے کے انتظار میں رہتے ہیں، میری جان اُس سے بھی زیادہ شدت کے ساتھ، ہاں زیادہ شدت کے ساتھ رب کی منتظر رہتی ہے۔ اے اسرائیل، رب کی راہ دیکھتا رہ! کیونکہ رب کے پاس شفقت اور فدیہ کا ٹھوس بندوبست ہے۔
زبور 5:130-7 کِتابِ مُقادّس (URD)
مَیں خُداوند کا اِنتظار کرتا ہُوں۔ میری جان مُنتظِر ہے اور مُجھے اُس کے کلام پر اِعتماد ہے۔ صُبح کا اِنتظار کرنے والوں سے زِیادہ۔ ہاں صُبح کا اِنتظار کرنے والوں سے کہیں زِیادہ میری جان خُداوند کی مُنتظِر ہے۔ اَے اِسرائیل! خُداوند پر اِعتماد کر کیونکہ خُداوند کے ہاتھ میں شفقت ہے۔ اُسی کے ہاتھ میں فِدیہ کی کثرت ہے