زبور 1:128-4
زبور 1:128-4 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
زیارت کا گیت۔ مبارک ہے وہ جو رب کا خوف مان کر اُس کی راہوں پر چلتا ہے۔ یقیناً تُو اپنی محنت کا پھل کھائے گا۔ مبارک ہو، کیونکہ تُو کامیاب ہو گا۔ گھر میں تیری بیوی انگور کی پھل دار بیل کی مانند ہو گی، اور تیرے بیٹے میز کے ارد گرد بیٹھ کر زیتون کی تازہ شاخوں کی مانند ہوں گے۔ جو آدمی رب کا خوف مانے اُسے ایسی ہی برکت ملے گی۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 128زبور 1:128-4 کِتابِ مُقادّس (URD)
مُبارک ہے ہر ایک جو خُداوند سے ڈرتا اور اُس کی راہوں پر چلتا ہے۔ تُو اپنے ہاتھوں کی کمائی کھائے گا۔ تُو مُبارک اور سعادت مند ہو گا۔ تیری بِیوی تیرے گھر کے اندر میوہ دار تاک کی مانِند ہو گی اور تیری اَولاد تیرے دسترخوان پر زَیتُون کے پَودوں کی مانِند۔ دیکھو! اَیسی برکت اُسی آدمی کو مِلے گی جو خُداوند سے ڈرتا ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 128