زبور 56:119-62
زبور 56:119-62 کِتابِ مُقادّس (URD)
یہ میرے واسطے اِس لِئے ہُؤا کہ مَیں نے تیرے قوانِین کو مانا۔ (خیتھ) خُداوند میرا بخرہ ہے۔ مَیں نے کہا ہے مَیں تیری باتیں مانُوں گا۔ مَیں پُورے دِل سے تیرے کرم کا خواہاں ہُؤا۔ اپنے کلام کے مُطابِق مُجھ پر رحم کر۔ مَیں نے اپنی راہوں پر غَور کِیا اور تیری شہادتوں کی طرف اپنے قدم موڑے۔ مَیں نے تیرے فرمان ماننے میں جلدی کی اور دیر نہ لگائی۔ شرِیروں کی رسِّیوں نے مُجھے جکڑ لِیا۔ پر مَیں تیری شرِیعت کو نہ بُھولا۔ تیری صداقت کے احکام کے لِئے مَیں آدھی رات کو تیرا شُکر کرنے کو اُٹُھوں گا۔
زبور 56:119-62 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
یہ میرا دستورِ عَمل ہے کہ آپ کے فرمانوں کو مانتا رہُوں۔ اَے یَاہوِہ، آپ میرا حِصّہ ہیں؛ مَیں نے آپ کے کلام کو ماننے کا وعدہ کیا ہے۔ اَور اَپنے پُورے دِل سے آپ کی خیرسگالی کا طلب گار ہُوں؛ اَپنے وعدہ کے مُطابق مُجھ پر مہربانی فرمائیں۔ مَیں نے اَپنی روِشوں پر غور کیا اَور اَپنے قدم آپ کی شہادتوں کی جانِب موڑ دئیے۔ اَب مَیں تاخیر سے کام نہیں لُوں گا مَیں آپ کے اَحکام ماننے میں جلدی کروں گا۔ خواہ بدکار لوگ مُجھے رسّیوں کے پھندے سے جکڑ لیں، تو بھی مَیں آپ کے آئین کو فراموش نہ کروں گا۔ آپ کی صداقت کی شَریعت کی خاطِر، میں آدھی رات کو آپ کا شُکر بجا لانے کو اُٹھتا ہُوں۔
زبور 56:119-62 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
یہ تیری بخشش ہے کہ مَیں تیرے آئین کی پیروی کرتا ہوں۔ رب میری میراث ہے۔ مَیں نے تیرے فرمانوں پر عمل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ مَیں پورے دل سے تیری شفقت کا طالب رہا ہوں۔ اپنے وعدے کے مطابق مجھ پر مہربانی کر۔ مَیں نے اپنی راہوں پر دھیان دے کر تیرے احکام کی طرف قدم بڑھائے ہیں۔ مَیں نہیں جھجکتا بلکہ بھاگ کر تیرے احکام پر عمل کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ بےدینوں کے رسّوں نے مجھے جکڑ لیا ہے، لیکن مَیں تیری شریعت نہیں بھولتا۔ آدھی رات کو مَیں جاگ اُٹھتا ہوں تاکہ تیرے راست فرمانوں کے لئے تیرا شکر کروں۔