یہ میرا دستورِ عَمل ہے کہ آپ کے فرمانوں کو مانتا رہُوں۔ اَے یَاہوِہ، آپ میرا حِصّہ ہیں؛ مَیں نے آپ کے کلام کو ماننے کا وعدہ کیا ہے۔ اَور اَپنے پُورے دِل سے آپ کی خیرسگالی کا طلب گار ہُوں؛ اَپنے وعدہ کے مُطابق مُجھ پر مہربانی فرمائیں۔ مَیں نے اَپنی روِشوں پر غور کیا اَور اَپنے قدم آپ کی شہادتوں کی جانِب موڑ دئیے۔ اَب مَیں تاخیر سے کام نہیں لُوں گا مَیں آپ کے اَحکام ماننے میں جلدی کروں گا۔ خواہ بدکار لوگ مُجھے رسّیوں کے پھندے سے جکڑ لیں، تو بھی مَیں آپ کے آئین کو فراموش نہ کروں گا۔ آپ کی صداقت کی شَریعت کی خاطِر، میں آدھی رات کو آپ کا شُکر بجا لانے کو اُٹھتا ہُوں۔
پڑھیں زبُور 119
شئیر
تمام آیات کا موازنہ کریں: زبُور 56:119-62
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos