زبور 1:112-3
زبور 1:112-3 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب کی حمد ہو! مبارک ہے وہ جو اللہ کا خوف مانتا اور اُس کے احکام سے بہت لطف اندوز ہوتا ہے۔ اُس کے فرزند ملک میں طاقت ور ہوں گے، اور دیانت دار کی نسل کو برکت ملے گی۔ دولت اور خوش حالی اُس کے گھر میں رہے گی، اور اُس کی راست بازی ابد تک قائم رہے گی۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 112زبور 1:112-3 کِتابِ مُقادّس (URD)
خُداوند کی حمد کرو۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند سے ڈرتا ہے اور اُس کے حُکموں میں خُوب مسرُور رہتا ہے۔ اُس کی نسل زمِین پر زورآور ہو گی۔ راست بازوں کی اَولاد مُبارک ہو گی۔ مال و دَولت اُس کے گھر میں ہے اور اُس کی صداقت ابد تک قائِم ہے۔
دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں زبور 112