زبور 7:111-10
زبور 7:111-10 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُس کے ہاتھوں کے کام برحق اور پُر عدل ہیں۔ اُس کے تمام قوانِین راست ہیں۔ وہ ابدُالآباد قائِم رہیں گے۔ وہ سچّائی اور راستی سے بنائے گئے ہیں۔ اُس نے اپنے لوگوں کے لِئے فِدیہ دِیا۔ اُس نے اپنا عہد ہمیشہ کے لِئے ٹھہرایا ہے۔ اُس کا نام قُدُّوس اور مُہِیب ہے۔ خُداوند کا خَوف دانائی کا شرُوع ہے۔ اُس کے مُطابِق عمل کرنے والے دانِش مند ہیں۔ اُس کی سِتایش ابد تک قائِم ہے۔
زبور 7:111-10 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اُن کے ہاتھوں کے کام عدل اَور صداقت پر مَبنی ہیں؛ اَور اُن کے تمام قوانین قابلِ اِعتماد ہیں۔ اُن کا کلام ابدُالآباد قائِم رہے گا، اُن کی بُنیاد صداقت اَور راستی پر رکھی گئی ہے۔ اُنہُوں نے اَپنے لوگوں کا فدیہ دیا؛ اَور اَپنا عہد ہمیشہ کے لیٔے ٹھہرایا ہے۔ اُن کا نام قُدُّوس اَور مُہیب ہے۔ یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے؛ اُن کے اَحکام پر عَمل کرنے والے دانشمند ہیں۔ یَاہوِہ کی ہی سِتائش اَبد تک ہوتی رہے۔
زبور 7:111-10 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
جو بھی کام اُس کے ہاتھ کریں وہ سچے اور راست ہیں۔ اُس کے تمام احکام قابلِ اعتماد ہیں۔ وہ ازل سے ابد تک قائم ہیں، اور اُن پر سچائی اور دیانت داری سے عمل کرنا ہے۔ اُس نے اپنی قوم کا فدیہ بھیج کر اُسے چھڑایا ہے۔ اُس نے فرمایا، ”میرا قوم کے ساتھ عہد ابد تک قائم رہے۔“ اُس کا نام قدوس اور پُرجلال ہے۔ حکمت اِس سے شروع ہوتی ہے کہ ہم رب کا خوف مانیں۔ جو بھی اُس کے احکام پر عمل کرے اُسے اچھی سمجھ حاصل ہو گی۔ اُس کی حمد ہمیشہ تک قائم رہے گی۔