زبُور 111
111
زبُور 111
1یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔#111:1 سِتائش کرو۔ ہللّویاہ
راستبازوں کی مجلس میں اَور جماعت میں
میں اَپنے سارے دِل سے یَاہوِہ کی حَمد کروں گا۔
2یَاہوِہ کے کام عظیم ہیں؛
اُن پر غور کرنے والوں کو بڑی راحت ملتی ہے۔
3اُن کے کام پُرجلال اَور با حشمت ہیں،
اَور اُن کی راستی اَبد تک قائِم ہے۔
4یَاہوِہ نے اَپنے عجائبات کی یادگار قائِم کی ہے؛
یَاہوِہ رحیم و کریم ہیں۔
5وہ اَپنے خوف ماننے والوں کو خُوراک مہیا کرتے ہیں؛
اَور اَپنا عہد اَبد تک یاد رکھتے ہیں۔
6اُنہُوں نے غَیر قوموں کی مِیراث اَپنی اُمّت کو دے کر،
اَپنے کاموں کی قُوّت اُنہیں دِکھائی ہے۔
7اُن کے ہاتھوں کے کام عدل اَور صداقت پر مَبنی ہیں؛
اَور اُن کے تمام قوانین قابلِ اِعتماد ہیں۔
8اُن کا کلام ابدُالآباد قائِم رہے گا،
اُن کی بُنیاد صداقت اَور راستی پر رکھی گئی ہے۔
9اُنہُوں نے اَپنے لوگوں کا فدیہ دیا؛
اَور اَپنا عہد ہمیشہ کے لیٔے ٹھہرایا ہے۔
اُن کا نام قُدُّوس اَور مُہیب ہے۔
10یَاہوِہ کا خوف حِکمت کی اِبتدا ہے؛
اُن کے اَحکام پر عَمل کرنے والے دانشمند ہیں۔
یَاہوِہ کی ہی سِتائش اَبد تک ہوتی رہے۔
موجودہ انتخاب:
زبُور 111: UCV
سرخی
شئیر
کاپی
کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in
اُردو ہم عصر ترجُمہ™، کِتاب مُقدّس
حق اِشاعت © 1999، 2005، 2022، 2024 Biblica, Inc.
کی اِجازت سے اِستعمال کیا جاتا ہے۔
دُنیا بھر میں تمام حق محفوظ۔
Holy Bible, Urdu Contemporary Version™
Copyright © 1999, 2005, 2022, 2024 by Biblica, Inc.
Used with permission.
All rights reserved worldwide.