زبور 1:104-17

زبور 1:104-17 کِتابِ مُقادّس (URD)

اَے میری جان! تُو خُداوند کو مُبارک کہہ۔ اَے خُداوند میرے خُدا! تُو نِہایت بزُرگ ہے۔ تُو حشمت اور جلال سے مُلبّس ہے۔ تُو نُور کو پوشاک کی طرح پہنتا ہے اور آسمان کو سائبان کی طرح تانتا ہے۔ تُو اپنے بالا خانوں کے شہتیِر پانی پر ٹِکاتا ہے۔ تُو بادلوں کو اپنا رتھ بناتا ہے۔ تُو ہوا کے بازُوؤں پر سَیر کرتا ہے۔ تُو اپنے فرِشتوں کو ہوائیں اور اپنے خادِموں کو آگ کے شُعلے بناتا ہے۔ تُو نے زمِین کو اُس کی بُنیاد پر قائِم کِیا تاکہ وہ کبھی جُنبِش نہ کھائے۔ تُو نے اُس کو سمُندر سے چِھپایا جَیسے لِباس سے۔ پانی پہاڑوں سے بھی بُلند تھا۔ وہ تیری جِھڑکی سے بھاگا۔ وہ تیری گرج کی آواز سے جلدی جلدی چلا۔ اُس جگہ پُہنچ گیا جو تُو نے اُس کے لِئے تیّار کی تھی۔ پہاڑ اُبھر آئے۔ وادِیاں بَیٹھ گئیں۔ تُو نے حد باندھ دی تاکہ وہ آگے نہ بڑھ سکے اور پِھر لَوٹ کر زمِین کو نہ چِھپائے۔ وہ وادیوں میں چشمے جاری کرتا ہے جو پہاڑوں میں بہتے ہیں۔ سب جنگلی جانور اُن سے پِیتے ہیں۔ گورخر اپنی پیاس بُجھاتے ہیں۔ اُن کے آس پاس ہوا کے پرِندے بسیرا کرتے اور ڈالِیوں میں چہچہاتے ہیں۔ وہ اپنے بالا خانوں سے پہاڑوں کو سیراب کرتا ہے۔ تیری صنعتوں کے پَھل سے زمِین آسُودہ ہے۔ وہ چَوپایوں کے لِئے گھاس اُگاتا ہے اور اِنسان کے کام کے لِئے سبزہ تاکہ زمِین سے خُوراک پَیدا کرے۔ اور مَے جو اِنسان کے دِل کو خُوش کرتی ہے اور رَوغن جو اُس کے چِہرہ کو چمکاتا ہے اور روٹی جو آدمی کے دِل کو توانائی بخشتی ہے۔ خُداوند کے درخت شاداب رہتے ہیں یعنی لُبنان کے دیودار جو اُس نے لگائے۔ جہاں پرِندے اپنے گھونسلے بناتے ہیں۔ صنوبر کے درختوں میں لقلق کا بسیرا ہے۔

زبور 1:104-17 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اَے میری جان، یَاہوِہ کی سِتائش کر۔ اَے یَاہوِہ، میرے خُدا! آپ نہایت عظیم ہیں؛ آپ شان و شوکت سے مُلبّس ہیں۔ یَاہوِہ نے اَپنے آپ کو رَوشنی سے پوشاک کی طرح لپیٹ رکھا ہے؛ وہ آسمان کو سائبان کی طرح تانتے ہیں۔ وہ اُن کے پانی پر اَپنے بالاخانہ کے شہتیر ٹکاتے ہیں۔ اَور بادلوں کو اَپنا رتھ بناتے ہیں اَور ہَوا کے بازوؤں پر سوار ہوتے ہیں۔ آپ ہَواؤں کو اَپنا قاصِد، اَور اَپنے خادِموں کو گویا آگ کے شُعلوں کی مانند بناتے ہیں۔ اُنہُوں نے زمین کو اُس کی بُنیادوں پر قائِم کیا، جو اَپنے مقام سے کبھی ہٹائی نہیں جا سکتی۔ آپ نے اُسے گہرے سمُندر سے پوشاک کی طرح ڈھانپ دیا؛ اَور پانی پہاڑوں سے بھی بُلند تر تھا۔ لیکن آپ کی ڈانٹ سے پانی بھاگ گیا، آپ کی گرج کی آواز سے وہ رفو چکّر ہو گیا؛ پانی پہاڑوں پر سے بہتا ہُوا، نیچے وادیوں میں اُتر گیا، اَور اُس مقام تک جو آپ نے اُس کے لیٔے مُقرّر کیا تھا۔ آپ نے حَد باندھ دی جِس سے پانی آگے نہ بڑھے؛ اَور پھر کبھی وہ زمین کو ڈھانپنے نہ پایٔے۔ آپ ہی نالوں کو چشموں سے پانی پہُنچاتے ہیں وہ پہاڑوں کے درمیان بہتے ہیں۔ وہ میدان کے سَب جانوروں کو پانی مہیا کرتے ہیں؛ اَور گورخر بھی اَپنی پیاس بُجھا لیتے ہیں۔ ہَوا کے پرندے پانی کے آس پاس گھونسلے بناتے ہیں؛ اَور ڈالیوں پر چہچہاتے ہیں۔ یَاہوِہ اَپنے بالا خانوں سے پہاڑوں کو سیراب کرتے ہیں؛ اَور آپ ہی کی صنعتوں کے پھل سے زمین آسُودہ ہے۔ وہ مویشیوں کے لیٔے گھاس اُگاتے ہیں، اَور اِنسان خُوراک کے لیٔے کاشتکاری کی غرض سے پَودے۔ تاکہ زمین میں سے اشیائے خوردنی پیدا ہو: اَور انگوری شِیرہ جو اِنسان کے دِل کو خُوش کرتا ہے، اَور روغن جو اِنسان کے چہرہ کو چمکاتا ہے، اَور روٹی جو اِنسان کے دِل کو تقویّت پہُنچاتی ہے۔ یَاہوِہ کے درخت شاداب رہتے ہیں، یعنی لبانونؔ کے دیودار جو یَاہوِہ نے لگائے۔ وہاں پرندے اَپنے گھونسلے بناتے ہیں؛ صنوبر کے درختوں پر لق لق بسیرا کرتا ہے۔

زبور 1:104-17 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

اے میری جان، رب کی ستائش کر! اے رب میرے خدا، تُو نہایت ہی عظیم ہے، تُو جاہ و جلال سے آراستہ ہے۔ تیری چادر نور ہے جسے تُو اوڑھے رہتا ہے۔ تُو آسمان کو خیمے کی طرح تان کر اپنا بالاخانہ اُس کے پانی کے بیچ میں تعمیر کرتا ہے۔ بادل تیرا رتھ ہے، اور تُو ہَوا کے پَروں پر سوار ہوتا ہے۔ تُو ہَواؤں کو اپنے قاصد اور آگ کے شعلوں کو اپنے خادم بنا دیتا ہے۔ تُو نے زمین کو مضبوط بنیاد پر رکھا تاکہ وہ کبھی نہ ڈگمگائے۔ سیلاب نے اُسے لباس کی طرح ڈھانپ دیا، اور پانی پہاڑوں کے اوپر ہی کھڑا ہوا۔ لیکن تیرے ڈانٹنے پر پانی فرار ہوا، تیری گرجتی آواز سن کر وہ ایک دم بھاگ گیا۔ تب پہاڑ اونچے ہوئے اور وادیاں اُن جگہوں پر اُتر آئیں جو تُو نے اُن کے لئے مقرر کی تھیں۔ تُو نے ایک حد باندھی جس سے پانی بڑھ نہیں سکتا۔ آئندہ وہ کبھی پوری زمین کو نہیں ڈھانکنے کا۔ تُو وادیوں میں چشمے پھوٹنے دیتا ہے، اور وہ پہاڑوں میں سے بہہ نکلتے ہیں۔ بہتے بہتے وہ کھلے میدان کے تمام جانوروں کو پانی پلاتے ہیں۔ جنگلی گدھے آ کر اپنی پیاس بجھاتے ہیں۔ پرندے اُن کے کناروں پر بسیرا کرتے، اور اُن کی چہچہاتی آوازیں گھنے بیل بوٹوں میں سے سنائی دیتی ہیں۔ تُو اپنے بالاخانے سے پہاڑوں کو تر کرتا ہے، اور زمین تیرے ہاتھ سے سیر ہو کر ہر طرح کا پھل لاتی ہے۔ تُو جانوروں کے لئے گھاس پھوٹنے اور انسان کے لئے پودے اُگنے دیتا ہے تاکہ وہ زمین کی کاشت کاری کر کے روٹی حاصل کرے۔ تیری مَے انسان کا دل خوش کرتی، تیرا تیل اُس کا چہرہ روشن کر دیتا، تیری روٹی اُس کا دل مضبوط کرتی ہے۔ رب کے درخت یعنی لبنان میں اُس کے لگائے ہوئے دیودار کے درخت سیراب رہتے ہیں۔ پرندے اُن میں اپنے گھونسلے بنا لیتے ہیں، اور لق لق جونیپر کے درخت میں اپنا آشیانہ۔