امثال 12:8-21
امثال 12:8-21 کِتابِ مُقادّس (URD)
مُجھ حِکمت نے ہوشیاری کو اپنا مسکن بنایا ہے اور عِلم اور تمِیز کو پا لیتی ہُوں۔ خُداوند کا خَوف بدی سے عداوت ہے۔ غرُور اور گھمنڈ اور بُری راہ اور کج گو مُنہ سے مُجھے نفرت ہے۔ مشوَرت اور حِمایت میری ہیں۔ فہم مَیں ہی ہُوں۔ مُجھ میں قُدرت ہے۔ میری بدَولت بادشاہ سلطنت کرتے اور اُمرا اِنصاف کا فتویٰ دیتے ہیں۔ میری ہی بدَولت حاکِم حُکُومت کرتے ہیں اور سردار یعنی دُنیا کے سب قاضی بھی۔ جو مُجھ سے مُحبّت رکھتے ہیں مَیں اُن سے مُحبّت رکھتی ہُوں اور جو مُجھے دِل سے ڈُھونڈتے ہیں وہ مُجھے پا لیں گے۔ دَولت و عِزّت میرے ساتھ ہیں۔ بلکہ دائمِی دَولت اور صداقت بھی۔ میرا پَھل سونے سے بلکہ کُندن سے بھی بِہتر ہے اور میرا حاصِل خالِص چاندی سے۔ مَیں صداقت کی راہ پر اِنصاف کے راستوں میں چلتی ہُوں۔ تاکہ مَیں اُن کو جو مُجھ سے مُحبّت رکھتے ہیں مال کے وارِث بناؤُں اور اُن کے خزانوں کو بھر دُوں۔
امثال 12:8-21 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”میں جو حِکمت ہُوں، میرا اَور ہوشیاری کا مَسکن ایک ہی ہے؛ میں علم اَور شعور رکھتی ہُوں۔ یَاہوِہ کا خوف ماَننا، بدی سے عداوت رکھناہے، مُجھے غُرور، شیخی، بُرے چال چلن اَور کجگو مُنہ سے نفرت ہے۔ مشورت اَور نصیحت میرے پاس ہیں؛ میں فہم اَور قُدرت کی مالک ہُوں۔ میری بدولت بادشاہ حُکومت کرتے ہیں اَور حُکمراں عادلانہ قوانین نافذ کرتے ہیں؛ میری بدولت اُمرا، اَور تمام حاکم جو زمین پر راستی سے حُکمرانی کرتے ہیں۔ جو مُجھ سے مَحَبّت رکھتے ہیں، میں اُن سے مَحَبّت رکھتی ہُوں، اَورجو مُجھے ڈھونڈتے ہیں، وہ مُجھے پا لیتے ہیں۔ دولت اَور عزّت میرے پاس ہے، بَلکہ پائدار سرمایہ اَور خُوشحالی بھی۔ میرا پھل خالص سونے سے بھی بہتر ہے؛ اَور میری پیداوار خالص چاندی سے افضل ہے۔ میں راستبازی کی راہ پر؛ اِنصاف کے راستوں کے ساتھ ساتھ چلتی ہُوں۔ اَورجو مُجھ سے مَحَبّت رکھتے میں اُن کو مالا مال کرتی اَور اُن کے خزانے بھر دیتی ہُوں۔
امثال 12:8-21 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مَیں جو حکمت ہوں ہوشیاری کے ساتھ بستی ہوں، اور مَیں تمیز کا علم رکھتی ہوں۔ جو رب کا خوف مانتا ہے وہ بُرائی سے نفرت کرتا ہے۔ مجھے غرور، تکبر، غلط چال چلن اور ٹیڑھی باتوں سے نفرت ہے۔ میرے پاس اچھا مشورہ اور کامیابی ہے۔ میرا دوسرا نام سمجھ ہے، اور مجھے قوت حاصل ہے۔ میرے وسیلے سے بادشاہ سلطنت اور حکمران راست فیصلے کرتے ہیں۔ میرے ذریعے رئیس اور شرفا بلکہ تمام عادل منصف حکومت کرتے ہیں۔ جو مجھے پیار کرتے ہیں اُنہیں مَیں پیار کرتی ہوں، اور جو مجھے ڈھونڈتے ہیں وہ مجھے پا لیتے ہیں۔ میرے پاس عزت و دولت، شاندار مال اور راستی ہے۔ میرا پھل سونے بلکہ خالص سونے سے کہیں بہتر ہے، میری پیداوار خالص چاندی پر سبقت رکھتی ہے۔ مَیں راستی کی راہ پر ہی چلتی ہوں، وہیں جہاں انصاف ہے۔ جو مجھ سے محبت رکھتے ہیں اُنہیں مَیں میراث میں دولت مہیا کرتی ہوں۔ اُن کے گودام بھرے رہتے ہیں۔