امثال 1:5-6
امثال 1:5-6 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَے میرے بیٹے! میری حِکمت پر توجّہ کرو، میرے فہم کی باتوں کو خُوب اَچھّی طرح سُنو، تاکہ تُم نیکی اَور بدی میں تمیز کر سکو اَور تمہارے لب علم کی حِفاظت کر سکیں۔ کیونکہ زانیہ کے لبوں سے شہد ٹپکتا ہے، اَور اُس کی باتیں تیل سے بھی زِیادہ چکنی ہوتی ہیں؛ لیکن آخِر میں اُن کا مزا پِت کی مانند کڑوا ثابت ہوتاہے، اَور دو دھاری تلوار کی مانند تیز۔ اُس کے پاؤں موت کی طرف بڑھتے ہیں؛ اَور اُس کے قدم پاتال تک لے جاتے ہیں۔ وہ راہِ زندگی کا کویٔی خیال نہیں کرتی؛ اُسے خبر تک نہیں کہ اُس کے راستے ٹیڑھے ہیں۔
امثال 1:5-6 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
میرے بیٹے، میری حکمت پر دھیان دے، میری سمجھ کی باتوں پر کان دھر۔ پھر تُو تمیز کا دامن تھامے رہے گا، اور تیرے ہونٹ علم و عرفان محفوظ رکھیں گے۔ کیونکہ زناکار عورت کے ہونٹوں سے شہد ٹپکتا ہے، اُس کی باتیں تیل کی طرح چِکنی چپڑی ہوتی ہیں۔ لیکن انجام میں وہ زہر جیسی کڑوی اور دو دھاری تلوار جیسی تیز ثابت ہوتی ہے۔ اُس کے پاؤں موت کی طرف اُترتے، اُس کے قدم پاتال کی جانب بڑھتے جاتے ہیں۔ اُس کے راستے کبھی اِدھر کبھی اُدھر پھرتے ہیں تاکہ تُو زندگی کی راہ پر توجہ نہ دے اور اُس کی آوارگی کو جان نہ لے۔
امثال 1:5-6 کِتابِ مُقادّس (URD)
اَے میرے بیٹے! میری حِکمت پر توجُّہ کر۔ میرے فہم پر کان لگا۔ تاکہ تُو تمِیز کو محفُوظ رکھّے اور تیرے لب عِلم کے نِگہبان ہوں۔ کیونکہ بیگانہ عَورت کے ہونٹوں سے شہد ٹپکتا ہے اور اُس کا مُنہ تیل سے زِیادہ چِکنا ہے پر اُس کا انجام ناگدَونے کی مانِند تلخ اور دو دھاری تلوار کی مانِند تیز ہے۔ اُس کے پاؤں مَوت کی طرف جاتے ہیں۔ اُس کے قدم پاتال تک پُہنچتے ہیں۔ سو اُسے زِندگی کا ہموار راستہ نہیں مِلتا۔ اُس کی راہیں بے ٹھِکانا ہیں پر وہ بے خبر ہے۔