YouVersion Logo
تلاش

فِلپّیوں 7:3-16

فِلپّیوں 7:3-16 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

لیکن جو کچھ میرے لیٔے نفع کا باعث تھا، مَیں نے اُسے المسیح کی خاطِر نُقصان سمجھ لیا ہے۔ بَلکہ میں اَپنے خُداوؔند المسیح یِسوعؔ کی پہچان کو اَپنی بڑی خُوبی سمجھتا ہُوں، جِن کی خاطِر مَیں نے دُوسری تمام چیزوں کا نُقصان اُٹھایا۔ اَور اُن چیزوں کو کُوڑا سمجھتا ہُوں، تاکہ المسیح کو حاصل کرلُوں اَور المسیح میں پایا جاؤں، لیکن اَپنی شَریعت والی راستبازی کے ساتھ نہیں، بَلکہ اُس راستبازی کے ساتھ جو المسیح پر ایمان لانے سے حاصل ہوتی ہے۔ یہ راستبازی خُدا کی طرف سے ہے اَور ایمان کی بُنیاد پر مَبنی ہے۔ میں یہی چاہتا ہُوں کہ المسیح کو اَور اُن کے جی اُٹھنے کی قُدرت کو جانوں، المسیح کے ساتھ دُکھوں میں شریک ہونے کا تجربہ حاصل کروں، اَور المسیح کی موت سے مُشابَہت پیدا کرلُوں، تاکہ کسی طرح مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے درجہ تک جا پہُنچوں۔ اِس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اُس مقصد کو پاچُکا ہُوں یا کامِل ہو چُکا ہُوں، بَلکہ میں اُس مقصد کو پانے کے لیٔے دَوڑا چلا جا رہا ہُوں جِس کے لیٔے المسیح یِسوعؔ نے مُجھے پکڑا تھا۔ اَے میرے بھائیو اَور بہنوں! میرا یہ گمان نہیں کہ میں اُسے پاچُکا ہُوں۔ بَلکہ صِرف یہ کہہ سَکتا ہُوں: جو چیزیں پیچھے رہ گئی ہیں اُنہیں بھُول کر آگے کی چیزوں کی طرف بڑھتا جا رہا ہُوں، اَور تیزی سے نِشانہ کی جانِب دَوڑا چلا جاتا ہُوں تاکہ وہ اِنعام حاصل کرلُوں جِس کے لیٔے خُدا نے مُجھے المسیح یِسوعؔ میں اُوپر آسمان پر بُلایا ہے۔ لہٰذا، ہم میں سے جتنے رُوحانی طور پر بالغ ہیں، یہی خیال رکھیں۔ اَور اگر تمہارا کسی اَور قِسم کا خیال ہو، تو خُدا اُسے بھی تُم پر ظاہر کر دے گا۔ بہرحال جہاں تک ہم پہُنچ چُکے ہیں اُسی کے مُطابق چلتے جایٔیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں فِلپّیوں 3

فِلپّیوں 7:3-16 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

اُس وقت یہ سب کچھ میرے نزدیک نفع کا باعث تھا، لیکن اب مَیں اِسے مسیح میں ہونے کے باعث نقصان ہی سمجھتا ہوں۔ ہاں، بلکہ مَیں سب کچھ اِس عظیم ترین بات کے سبب سے نقصان سمجھتا ہوں کہ مَیں اپنے خداوند مسیح عیسیٰ کو جانتا ہوں۔ اُسی کی خاطر مجھے تمام چیزوں کا نقصان پہنچا ہے۔ مَیں اُنہیں کُوڑا ہی سمجھتا ہوں تاکہ مسیح کو حاصل کروں اور اُس میں پایا جاؤں۔ لیکن مَیں اِس نوبت تک اپنی اُس راست بازی کے ذریعے نہیں پہنچ سکتا جو شریعت کے تابع رہنے سے حاصل ہوتی ہے۔ اِس کے لئے وہ راست بازی ضروری ہے جو مسیح پر ایمان لانے سے ملتی ہے، جو اللہ کی طرف سے ہے اور جو ایمان پر مبنی ہوتی ہے۔ ہاں، مَیں سب کچھ کُوڑا ہی سمجھتا ہوں تاکہ مسیح کو، اُس کے جی اُٹھنے کی قدرت اور اُس کے دُکھوں میں شریک ہونے کا فضل جان لوں۔ یوں مَیں اُس کی موت کا ہم شکل بنتا جا رہا ہوں، اِس اُمید میں کہ مَیں کسی نہ کسی طرح مُردوں میں سے جی اُٹھنے کی نوبت تک پہنچوں گا۔ مطلب یہ نہیں کہ مَیں یہ سب کچھ حاصل کر چکا یا کامل ہو چکا ہوں۔ لیکن مَیں منزلِ مقصود کی طرف دوڑا ہوا جاتا ہوں تاکہ وہ کچھ پکڑ لوں جس کے لئے مسیح عیسیٰ نے مجھے پکڑ لیا ہے۔ بھائیو، مَیں اپنے بارے میں یہ خیال نہیں کرتا کہ مَیں اِسے حاصل کر چکا ہوں۔ لیکن مَیں اِس ایک ہی بات پر دھیان دیتا ہوں، جو کچھ میرے پیچھے ہے وہ مَیں بھول کر سخت تگ و دَو کے ساتھ اُس طرف بڑھتا ہوں جو آگے پڑا ہے۔ مَیں سیدھا منزلِ مقصود کی طرف دوڑا ہوا جاتا ہوں تاکہ وہ انعام حاصل کروں جس کے لئے اللہ نے مجھے مسیح عیسیٰ میں آسمان پر بُلایا ہے۔ چنانچہ ہم میں سے جتنے کامل ہیں آئیں، ہم ایسی سوچ رکھیں۔ اور اگر آپ کسی بات میں فرق سوچتے ہیں تو اللہ آپ پر یہ بھی ظاہر کرے گا۔ جو بھی ہو، جس مرحلے تک ہم پہنچ گئے ہیں آئیں، ہم اُس کے مطابق زندگی گزاریں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں فِلپّیوں 3

فِلپّیوں 7:3-16 کِتابِ مُقادّس (URD)

لیکن جِتنی چِیزیں میرے نفع کی تِھیں اُن ہی کو مَیں نے مسِیح کی خاطِر نُقصان سمجھ لِیا ہے۔ بلکہ مَیں اپنے خُداوند مسِیح یِسُوعؔ کی پہچان کی بڑی خُوبی کے سبب سے سب چِیزوں کو نُقصان سمجھتا ہُوں۔ جِس کی خاطِر مَیں نے سب چِیزوں کا نُقصان اُٹھایا اور اُن کو کُوڑا سمجھتا ہُوں تاکہ مسِیح کو حاصِل کرُوں۔ اور اُس میں پایا جاؤُں۔ نہ اپنی اُس راست بازی کے ساتھ جو شرِیعت کی طرف سے ہے بلکہ اُس راست بازی کے ساتھ جو مسِیح پر اِیمان لانے کے سبب سے ہے اور خُدا کی طرف سے اِیمان پر مِلتی ہے۔ اور مَیں اُس کو اور اُس کے جی اُٹھنے کی قُدرت کو اور اُس کے ساتھ دُکھوں میں شرِیک ہونے کو معلُوم کرُوں اور اُس کی مَوت سے مُشابہت پَیدا کرُوں۔ تاکہ کِسی طرح مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے دَرجہ تک پہنچُوں۔ یہ غرض نہیں کہ مَیں پا چُکا یا کامِل ہو چُکا ہُوں بلکہ اُس چِیز کے پکڑنے کے لِئے دَوڑا ہُؤا جاتا ہُوں جِس کے لِئے مسِیح یِسُوع نے مُجھے پکڑا تھا۔ اَے بھائِیو! میرا یہ گُمان نہیں کہ پکڑ چُکا ہُوں بلکہ صِرف یہ کرتا ہُوں کہ جو چِیزیں پِیچھے رہ گئِیں اُن کو بُھول کر آگے کی چِیزوں کی طرف بڑھا ہُؤا۔ نِشان کی طرف دَوڑا ہُؤا جاتا ہُوں تاکہ اُس اِنعام کو حاصِل کرُوں جِس کے لِئے خُدا نے مُجھے مسِیح یِسُوعؔ میں اُوپر بُلایا ہے۔ پس ہم میں سے جِتنے کامِل ہیں یِہی خیال رکھّیں اور اگر کِسی بات میں تُمہارا اَور طرح کا خیال ہو تو خُدا اُس بات کو بھی تُم پر ظاہِر کر دے گا۔ بہر حال جہاں تک ہم پُہنچے ہیں اُسی کے مُطابِق چلیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں فِلپّیوں 3