YouVersion Logo
تلاش

فِلِپیّوں 3

3
المسیؔح میں حقیقی راستبازی
1غرض، میرے بھائیو اَور بہنوں، خُداوؔند میں خُوش رہو! تُمہیں ایک ہی بات دوبارہ لکھنے میں مُجھے تو کچھ دِقّت نہیں، اَور تمہاری اِس میں حِفاظت ہے۔ 2اُن کُتّوں سے#3‏:2 کُتّوں سے جھُوٹے اُستادوں جو کُتّوں کی سِی خصلت جَیسے ہیں۔‏ خبردار رہو، اُن بدکرداروں سے اَور اُن سے جو ختنہ کروانے پر زور دیتے ہیں۔ 3کیونکہ مختون تو ہم ہیں، جو خُدا کے رُوح کی ہدایت سے اُس کی عبادت کرتے ہیں، اَور المسیؔح عیسیٰ پر فخر کرتے ہیں اَور جِسم پر بھروسا نہیں کرتے 4اگرچہ میں تو جِسم پر بھروسا کر سَکتا ہُوں۔
لیکن اگر کویٔی جِسم پر بھروسا کرنے کا خیال کر سَکتا ہے، تو میں اُس سے بھی زِیادہ کر سَکتا ہُوں: 5میری پیدائش کے سات دِن بعد آٹھویں دِن میرا ختنہ ہُوا، میں اِسرائیلی قوم اَور بِنیمینؔ کے قبِیلہ سے ہُوں، عِبرانیوں کا عِبرانی؛ شَریعت کے اعتبار سے، میں ایک فرِیسی ہُوں؛ 6جوش کے اعتبار سے، جماعت کا ستانے والا؛ شَریعت کی راستبازی کے اعتبار سے، بے عیب۔
7لیکن جو کچھ میرے لیٔے نفع کا باعث تھا، میں نے اُسے المسیؔح کی خاطِر نُقصان سمجھ لیا ہے۔ 8بَلکہ میں اَپنے خُداوؔند المسیؔح عیسیٰ کی پہچان کو اَپنی بڑی خُوبی سمجھتا ہُوں، جِن کی خاطِر میں نے دُوسری تمام چیزوں کا نُقصان اُٹھایا۔ اَور اُن چیزوں کو کُوڑا سمجھتا ہُوں، تاکہ المسیؔح کو حاصل کرلُوں 9اَور المسیؔح میں پایا جاؤں، لیکن اَپنی شَریعت والی راستبازی کے ساتھ نہیں، بَلکہ اُس راستبازی کے ساتھ جو المسیؔح پر ایمان لانے سے حاصل ہوتی ہے۔ یہ راستبازی خُدا کی طرف سے ہے اَور ایمان کی بُنیاد پر مَبنی ہے۔ 10میں یہی چاہتا ہُوں کہ المسیؔح کو اَور اُن کے جی اُٹھنے کی قُدرت کو جانوں، المسیؔح کے ساتھ دُکھوں میں شریک ہونے کا تجربہ حاصل کروں، اَور المسیؔح کی موت سے مُشابَہت پیدا کرلُوں، 11تاکہ کسی طرح مُردوں میں سے جی اُٹھنے کے درجہ تک جا پہنچوں۔
12اِس کا مطلب یہ نہیں کہ میں اُس مقصد کو پاچُکا ہُوں یا کامِل ہو چُکا ہُوں، بَلکہ میں اُس مقصد کو پانے کے لیٔے دَوڑا چَلا جا رہا ہُوں جِس کے لیٔے المسیؔح عیسیٰ نے مُجھے پکڑا تھا۔ 13اَے میرے بھائیو اَور بہنوں! میرا یہ گمان نہیں کہ میں اُسے پاچُکا ہُوں۔ بَلکہ صِرف یہ کہہ سَکتا ہُوں: جو چیزیں پیچھے رہ گئی ہیں اُنہیں بھُول کر آگے کی چیزوں کی طرف بڑھتا جا رہا ہُوں، 14اَور تیزی سے نشانہ کی جانِب دَوڑا چلا جاتا ہُوں تاکہ وہ اِنعام حاصل کرلُوں جِس کے لیٔے خُدا نے مُجھے المسیؔح عیسیٰ میں اُوپر آسمان پر بُلایا ہے۔
آسمانی شہریت
15لہٰذا، ہم میں سے جتنے رُوحانی طور پر بالغ ہیں، یہی خیال رکھیں۔ اَور اگر تمہارا کسی اَور قِسم کا خیال ہو، تو خُدا اُسے بھی تُم پر ظاہر کر دے گا۔ 16بہرحال جہاں تک ہم پہُنچ چُکے ہیں اُسی کے مُطابق چلتے جایٔیں۔
17اَے بھائیو اَور بہنوں! تُم سَب میرے نَقش قدم پر چلو، اَور اُن لوگوں پر غور کرو جو ہمارے دئیے ہویٔے نمونہ پر چلتے ہیں۔ 18کیونکہ، بہت سے اَیسے ہیں جِن کا ذِکر میں بارہا کر چُکا ہُوں اَور اَب بھی تُم سے رو رو کر کہتا ہُوں، بہت سے لوگ اَپنے چال چلن سے المسیؔح کی صلیب کے دُشمن بَن کر جیتے ہیں۔ 19اُن کا اَنجام ہلاکت ہے، اُن کا پیٹ ہی اُن کا خُدا ہے، وہ اَپنی اُن باتوں پرجو شرم کا باعث ہیں فخر کرتے ہیں۔ اَور دُنیوی چیزوں کے خیال میں لگے رہتے ہیں۔ 20مگر ہمارا وطن آسمان پر ہے۔ اَور ہم اَپنے مُنجّی خُداوؔند عیسیٰ المسیؔح کے وہاں سے، واپس آنے کے اِنتظار میں ہیں، 21المسیؔح اَپنی قُوّت سے ساری چیزوں کو اَپنے تابع کرسکتے ہیں، اِسی قُوّت کی تاثیر سے وہ ہمارے فانی بَدن کی شکل بدل کر اَپنے جلالی بَدن کی مانند بنا دیں گے۔

موجودہ انتخاب:

فِلِپیّوں 3: UCV

سرخی

شئیر

کاپی

None

کیا آپ جاہتے ہیں کہ آپ کی سرکیاں آپ کی devices پر محفوظ ہوں؟ Sign up or sign in