YouVersion Logo
تلاش

مرقس 24:7-30

مرقس 24:7-30 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

حُضُور عیسیٰ وہاں سے اُٹھ کر صُورؔ کے علاقہ میں گیٔے۔ جہاں آپ ایک گھر میں داخل ہوئے اَور آپ نہیں چاہتے تھے کہ کسی کو پتہ چلے؛ لیکن وہ پوشیدہ نہ رہ سکے۔ کیونکہ، ایک خاتُون جِس کی چھوٹی بیٹی میں بَدرُوح تھی، یہ سُنتے ہی حُضُور عیسیٰ وہاں ہیں، اُن کے پاس آئی اَور اُن کے قدموں پر گِر گئی۔ یہ یُونانی، خاتُون سُوؔر فینیکی قوم کی تھی۔ وہ حُضُور عیسیٰ کی مِنّت کرنے لگی کہ میری لڑکی میں سے بَدرُوح کو نکال دیجئے۔ حُضُور نے اُس خاتُون سے کہا، ”پہلے بچّوں کو پیٹ بھر کھالینے دے، کیونکہ بچّوں کی روٹی لے کر کُتّوں کو ڈال دینا مُناسب نہیں ہے۔“ لیکن خاتُون نے اُنہیں جَواب دیا، ”جی ہاں آقا، مگر کتّے بھی بچّوں کی میز سے نیچے گِرائے ہویٔے ٹُکڑوں میں سے کھاتے ہیں۔“ اِس پر حُضُور نے خاتُون سے کہا، ”اگر یہ بات ہے، تو گھر جاؤ؛ بَدرُوح تیری بیٹی میں سے نِکل گئی ہے۔“ جَب وہ گھر پہنچی تو دیکھا کہ لڑکی چارپائی پر لیٹی ہویٔی ہے، اَور بَدرُوح اُس میں سے نِکل چُکی ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 7

مرقس 24:7-30 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

پھر عیسیٰ گلیل سے روانہ ہو کر شمال میں صور کے علاقے میں آیا۔ وہاں وہ کسی گھر میں داخل ہوا۔ وہ نہیں چاہتا تھا کہ کسی کو پتا چلے، لیکن وہ پوشیدہ نہ رہ سکا۔ فوراً ایک عورت اُس کے پاس آئی جس نے اُس کے بارے میں سن رکھا تھا۔ وہ اُس کے پاؤں میں گر گئی۔ اُس کی چھوٹی بیٹی کسی ناپاک روح کے قبضے میں تھی، اور اُس نے عیسیٰ سے گزارش کی، ”بدروح کو میری بیٹی میں سے نکال دیں۔“ لیکن وہ عورت یونانی تھی اور سورفینیکے کے علاقے میں پیدا ہوئی تھی، اِس لئے عیسیٰ نے اُسے بتایا، ”پہلے بچوں کو جی بھر کر کھانے دے، کیونکہ یہ مناسب نہیں کہ بچوں سے کھانا لے کر کُتوں کے سامنے پھینک دیا جائے۔“ اُس نے جواب دیا، ”جی خداوند، لیکن میز کے نیچے کے کُتے بھی بچوں کے گرے ہوئے ٹکڑے کھاتے ہیں۔“ عیسیٰ نے کہا، ”تُو نے اچھا جواب دیا، اِس لئے جا، بدروح تیری بیٹی میں سے نکل گئی ہے۔“ عورت اپنے گھر واپس چلی گئی تو دیکھا کہ لڑکی بستر پر پڑی ہے اور بدروح اُس میں سے نکل چکی ہے۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں مرقس 7