YouVersion Logo
تلاش

مرقُس 24:7-30

مرقُس 24:7-30 UCV

حُضُور عیسیٰ وہاں سے اُٹھ کر صُورؔ کے علاقہ میں گیٔے۔ جہاں آپ ایک گھر میں داخل ہوئے اَور آپ نہیں چاہتے تھے کہ کسی کو پتہ چلے؛ لیکن وہ پوشیدہ نہ رہ سکے۔ کیونکہ، ایک خاتُون جِس کی چھوٹی بیٹی میں بَدرُوح تھی، یہ سُنتے ہی حُضُور عیسیٰ وہاں ہیں، اُن کے پاس آئی اَور اُن کے قدموں پر گِر گئی۔ یہ یُونانی، خاتُون سُوؔر فینیکی قوم کی تھی۔ وہ حُضُور عیسیٰ کی مِنّت کرنے لگی کہ میری لڑکی میں سے بَدرُوح کو نکال دیجئے۔ حُضُور نے اُس خاتُون سے کہا، ”پہلے بچّوں کو پیٹ بھر کھالینے دے، کیونکہ بچّوں کی روٹی لے کر کُتّوں کو ڈال دینا مُناسب نہیں ہے۔“ لیکن خاتُون نے اُنہیں جَواب دیا، ”جی ہاں آقا، مگر کتّے بھی بچّوں کی میز سے نیچے گِرائے ہویٔے ٹُکڑوں میں سے کھاتے ہیں۔“ اِس پر حُضُور نے خاتُون سے کہا، ”اگر یہ بات ہے، تو گھر جاؤ؛ بَدرُوح تیری بیٹی میں سے نِکل گئی ہے۔“ جَب وہ گھر پہنچی تو دیکھا کہ لڑکی چارپائی پر لیٹی ہویٔی ہے، اَور بَدرُوح اُس میں سے نِکل چُکی ہے۔

پڑھیں مرقُس 7

اس مرقُس 24:7-30 کے مطابق مفت مطالعاتی منصوبے اور عقیدت بھرے پیغام