متی 35:22-38
متی 35:22-38 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور اُن میں سے ایک عالِمِ شرع نے آزمانے کے لِئے اُس سے پُوچھا۔ اَے اُستاد تَورَیت میں کَون سا حُکم بڑا ہے؟ اُس نے اُس سے کہا کہ خُداوند اپنے خُدا سے اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان اور اپنی ساری عقل سے مُحبّت رکھ۔ بڑا اور پہلا حُکم یِہی ہے۔
متی 35:22-38 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور اُن میں سے ایک جو شَریعت کا عالِم تھا، یِسوعؔ کو آزمانے کی غرض سے پُوچھا: ”اَے اُستاد محترم، توریت میں سَب سے بڑا حُکم کون سا ہے؟“ یِسوعؔ نے جَواب دیا: ” ’تُم خُداوؔند اَپنے خُدا سے اَپنے سارے دِل، اَپنی ساری جان اَور اَپنی ساری عقل سے مَحَبّت رکھو۔‘ سَب سے بڑا اَور پہلا حُکم یہی ہے۔
متی 35:22-38 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اُن میں سے ایک نے جو شریعت کا عالِم تھا اُسے پھنسانے کے لئے سوال کیا، ”اُستاد، شریعت میں سب سے بڑا حکم کون سا ہے؟“ عیسیٰ نے جواب دیا، ”’رب اپنے خدا سے اپنے پورے دل، اپنی پوری جان اور اپنے پورے ذہن سے پیار کرنا۔‘ یہ اوّل اور سب سے بڑا حکم ہے۔