متی 4:1-11
متی 4:1-11 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
ارامؔ سے عَمّیندابؔ، اَور عَمّیندابؔ سے نحسُونؔ، اَور نحسُونؔ سے سَلمونؔ پیدا ہویٔے، اَور سَلمونؔ سے بُوعزؔ پیدا ہویٔے، اُن کی ماں کا نام راحبؔ تھا، حضرت بُوعزؔ سے عُوبیدؔ پیدا ہویٔے اُن کی ماں کا نام رُوتؔ تھا، حضرت عُوبیدؔ سے یسّیؔ پیدا ہویٔے، اَور حضرت یسّیؔ سے حضرت داؤؔد بادشاہ پیدا ہویٔے۔ حضرت داؤؔد سے حضرت سُلیمانؔ پیدا ہویٔے، جو آپ کی ماں پہلے اُورِیاہؔ کی بیوی تھی، حضرت سُلیمانؔ سے رحُبِعامؔ، رحُبِعامؔ سے اَبیّاہؔ، اَبیّاہؔ سے آساؔ پیدا ہویٔے، آساؔ سے یہوسفطؔ، یہوسفطؔ سے یُورامؔ، یُورامؔ سے عزیّاہؔ پیدا ہویٔے، اَور عزیّاہؔ سے یُوتامؔ، یُوتامؔ سے آخزؔ، آخزؔ سے حزقیاہؔ پیدا ہویٔے، اَور حزقیاہؔ سے منسّؔی، منسّؔی سے اَمُونؔ، اَمُونؔ سے یُوسیاہؔ پیدا ہویٔے، یہُودیوں کے جَلاوطن ہوکر بابلؔ جاتے وقت یُوسیاہؔ سے یخونیاؔہ اَور اُس کے بھایٔی پیدا ہوئے۔
متی 4:1-11 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رام عمی نداب کا باپ، عمی نداب نحسون کا باپ اور نحسون سلمون کا باپ تھا۔ سلمون بوعز کا باپ تھا (بوعز کی ماں راحب تھی)۔ بوعز عوبید کا باپ تھا (عوبید کی ماں روت تھی)۔ عوبید یسّی کا باپ اور یسّی داؤد بادشاہ کا باپ تھا۔ داؤد سلیمان کا باپ تھا (سلیمان کی ماں پہلے اُوریاہ کی بیوی تھی)۔ سلیمان رحبعام کا باپ، رحبعام ابیاہ کا باپ اور ابیاہ آسا کا باپ تھا۔ آسا یہوسفط کا باپ، یہوسفط یورام کا باپ اور یورام عُزیّاہ کا باپ تھا۔ عُزیّاہ یوتام کا باپ، یوتام آخز کا باپ اور آخز حِزقیاہ کا باپ تھا۔ حِزقیاہ منسّی کا باپ، منسّی امون کا باپ اور امون یوسیاہ کا باپ تھا۔ یوسیاہ یہویاکین اور اُس کے بھائیوں کا باپ تھا (یہ بابل کی جلاوطنی کے دوران پیدا ہوئے)۔
متی 4:1-11 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور رامؔ سے عمّیندابؔ پَیدا ہُؤا اور عمّیندابؔ سے نحسوؔن پَیدا ہُؤا اور نحسوؔن سے سلموؔن پَیدا ہُؤا۔ اور سلموؔن سے بوعزؔ راحبؔ سے پَیدا ہُؤا اور بوعَزؔ سے عوبیدؔ رُوؔت سے پَیدا ہُؤا اور عوبیدؔ سے یسّیؔ پَیدا ہُؤا۔ اور یسّیؔ سے داؤُدؔ بادشاہ پَیدا ہُؤا۔ اور داؤُدؔ سے سُلیماؔن اُس عَورت سے پَیدا ہُؤا جو پہلے اُورِیّاہؔ کی بِیوی تھی۔ اور سُلیماؔن سے رحُبِعاؔم پَیدا ہُؤا اور رحُبِعاؔم سے اَبِیّاؔہ پَیدا ہُؤا اور اَبِیّاؔہ سے آساؔ پَیدا ہُؤا۔ اور آساؔ سے یہوسفطؔ پَیدا ہُؤا اور یہوسفطؔ سے یُوراؔم پَیدا ہُؤا اور یُوراؔم سے عُزِیّاہؔ پَیدا ہُؤا۔ اور عُزِیّاہؔ سے یُوتامؔ پَیدا ہُؤا اور یُوتامؔ سے آخزؔ پَیدا ہُؤا اور آخزؔ سے حِزقِیاؔہ پَیدا ہُؤا۔ اور حِزقِیاؔہ سے مُنسّیؔ پَیدا ہُؤا اور مُنسّیؔ سے امُوؔن پَیدا ہُؤا اور امُوؔن سے یُوسیاہؔ پَیدا ہُؤا۔ اور گرِفتار ہو کر باؔبل جانے کے زمانہ میں یُوسیاہؔ سے یکوُنیاؔہ اور اُس کے بھائی پَیدا ہُوئے۔