اور رامؔ سے عمّیندابؔ پَیدا ہُؤا اور عمّیندابؔ سے نحسوؔن پَیدا ہُؤا اور نحسوؔن سے سلموؔن پَیدا ہُؤا۔ اور سلموؔن سے بوعزؔ راحبؔ سے پَیدا ہُؤا اور بوعَزؔ سے عوبیدؔ رُوؔت سے پَیدا ہُؤا اور عوبیدؔ سے یسّیؔ پَیدا ہُؤا۔ اور یسّیؔ سے داؤُدؔ بادشاہ پَیدا ہُؤا۔ اور داؤُدؔ سے سُلیماؔن اُس عَورت سے پَیدا ہُؤا جو پہلے اُورِیّاہؔ کی بِیوی تھی۔ اور سُلیماؔن سے رحُبِعاؔم پَیدا ہُؤا اور رحُبِعاؔم سے اَبِیّاؔہ پَیدا ہُؤا اور اَبِیّاؔہ سے آساؔ پَیدا ہُؤا۔ اور آساؔ سے یہوسفطؔ پَیدا ہُؤا اور یہوسفطؔ سے یُوراؔم پَیدا ہُؤا اور یُوراؔم سے عُزِیّاہؔ پَیدا ہُؤا۔ اور عُزِیّاہؔ سے یُوتامؔ پَیدا ہُؤا اور یُوتامؔ سے آخزؔ پَیدا ہُؤا اور آخزؔ سے حِزقِیاؔہ پَیدا ہُؤا۔ اور حِزقِیاؔہ سے مُنسّیؔ پَیدا ہُؤا اور مُنسّیؔ سے امُوؔن پَیدا ہُؤا اور امُوؔن سے یُوسیاہؔ پَیدا ہُؤا۔ اور گرِفتار ہو کر باؔبل جانے کے زمانہ میں یُوسیاہؔ سے یکوُنیاؔہ اور اُس کے بھائی پَیدا ہُوئے۔
پڑھیں متّی 1
سنیں متّی 1
دوسروں تک پہنچائیں
مختلف ترجموں سے موازنہ: متّی 4:1-11
آیات کو محفوظ کریں، Internet کے بغیر پڑھیں، تدریسی video دیکھیں، اور بہت کچھ!
صفحہ اول
بائبل
مطالعاتی منصوبہ
Videos