YouVersion Logo
تلاش

متی 2:1-17

متی 2:1-17 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

حضرت اِبراہیمؔ سے حضرت اِضحاقؔ پیدا ہویٔے، اَور حضرت اِضحاقؔ سے حضرت یعقُوب، حضرت یعقُوب سے حضرت یہُوداؔہ اَور اُن کے بھایٔی پیدا ہوئے، حضرت یہُوداؔہ سے فارصؔ اَور زارحؔ پیدا ہوئے، اُن کی ماں کا نام تمرؔ تھا، اَور فارصؔ سے حصرونؔ، حصرونؔ سے ارامؔ پیدا ہویٔے، ارامؔ سے عَمّیندابؔ، اَور عَمّیندابؔ سے نحسُونؔ، اَور نحسُونؔ سے سَلمونؔ پیدا ہویٔے، اَور سَلمونؔ سے بُوعزؔ پیدا ہویٔے، اُن کی ماں کا نام راحبؔ تھا، حضرت بُوعزؔ سے عُوبیدؔ پیدا ہویٔے اُن کی ماں کا نام رُوتؔ تھا، حضرت عُوبیدؔ سے یسّیؔ پیدا ہویٔے، اَور حضرت یسّیؔ سے حضرت داؤؔد بادشاہ پیدا ہویٔے۔ حضرت داؤؔد سے حضرت سُلیمانؔ پیدا ہویٔے، جو آپ کی ماں پہلے اُورِیاہؔ کی بیوی تھی، حضرت سُلیمانؔ سے رحُبِعامؔ، رحُبِعامؔ سے اَبیّاہؔ، اَبیّاہؔ سے آساؔ پیدا ہویٔے، آساؔ سے یہوسفطؔ، یہوسفطؔ سے یُورامؔ، یُورامؔ سے عزیّاہؔ پیدا ہویٔے، اَور عزیّاہؔ سے یُوتامؔ، یُوتامؔ سے آخزؔ، آخزؔ سے حزقیاہؔ پیدا ہویٔے، اَور حزقیاہؔ سے منسّؔی، منسّؔی سے اَمُونؔ، اَمُونؔ سے یُوسیاہؔ پیدا ہویٔے، یہُودیوں کے جَلاوطن ہوکر بابلؔ جاتے وقت یُوسیاہؔ سے یخونیاؔہ اَور اُس کے بھایٔی پیدا ہوئے۔ بابلؔ میں جَلاوطنی کے بعد: یخونیاؔہ سے سیالتی ایلؔ، اَور سیالتی ایلؔ سے زرّبابِلؔ پیدا ہویٔے، اَور حضرت زرّبابِلؔ سے اَبِیہُودؔ، اَور اَبِیہُودؔ سے اِلیاقیؔم اَور اِلیاقیؔم سے عازُورؔ پیدا ہویٔے، اَور حضرت عازُورؔ سے صَدُوقؔ، اَور صَدُوقؔ سے اَخِیمؔ، اَور اَخِیمؔ سے اِلیہُودؔ پیدا ہویٔے، اَور اِلیہُودؔ سے الِیعزرؔ، اَور الِیعزرؔ سے متّانؔ، اَور متّانؔ سے یعقُوب پیدا ہویٔے، اَور حضرت یعقُوب سے یُوسُفؔ پیدا ہویٔے جو حضرت مریمؔ کے شوہر تھے اَور حضرت مریمؔ سے حُضُور عیسیٰ پیدا ہویٔے جو المسیؔح کَہلاتے ہیں۔ چنانچہ حضرت اِبراہیمؔ سے حضرت داؤؔد تک چودہ پُشتیں، حضرت داؤؔد سے یہُودیوں کے جَلاوطن ہوکر بابلؔ جانے تک چودہ پُشتیں اَور بابلؔ میں جَلاوطنی کے ایّام سے المسیؔح تک چودہ پُشتیں ہُوئیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں متی 1

متی 2:1-17 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)

ابراہیم اسحاق کا باپ تھا، اسحاق یعقوب کا باپ اور یعقوب یہوداہ اور اُس کے بھائیوں کا باپ۔ یہوداہ کے دو بیٹے فارص اور زارح تھے (اُن کی ماں تمر تھی)۔ فارص حصرون کا باپ اور حصرون رام کا باپ تھا۔ رام عمی نداب کا باپ، عمی نداب نحسون کا باپ اور نحسون سلمون کا باپ تھا۔ سلمون بوعز کا باپ تھا (بوعز کی ماں راحب تھی)۔ بوعز عوبید کا باپ تھا (عوبید کی ماں روت تھی)۔ عوبید یسّی کا باپ اور یسّی داؤد بادشاہ کا باپ تھا۔ داؤد سلیمان کا باپ تھا (سلیمان کی ماں پہلے اُوریاہ کی بیوی تھی)۔ سلیمان رحبعام کا باپ، رحبعام ابیاہ کا باپ اور ابیاہ آسا کا باپ تھا۔ آسا یہوسفط کا باپ، یہوسفط یورام کا باپ اور یورام عُزیّاہ کا باپ تھا۔ عُزیّاہ یوتام کا باپ، یوتام آخز کا باپ اور آخز حِزقیاہ کا باپ تھا۔ حِزقیاہ منسّی کا باپ، منسّی امون کا باپ اور امون یوسیاہ کا باپ تھا۔ یوسیاہ یہویاکین اور اُس کے بھائیوں کا باپ تھا (یہ بابل کی جلاوطنی کے دوران پیدا ہوئے)۔ بابل کی جلاوطنی کے بعد یہویاکین سیالتی ایل کا باپ اور سیالتی ایل زرُبابل کا باپ تھا۔ زرُبابل ابیہود کا باپ، ابی ہود اِلیاقیم کا باپ اور اِلیاقیم عازور کا باپ تھا۔ عازور صدوق کا باپ، صدوق اخیم کا باپ اور اخیم اِلیہود کا باپ تھا۔ اِلیہود اِلی عزر کا باپ، اِلی عزر متان کا باپ اور متان یعقوب کا باپ تھا۔ یعقوب مریم کے شوہر یوسف کا باپ تھا۔ اِس مریم سے عیسیٰ پیدا ہوا، جو مسیح کہلاتا ہے۔ یوں ابراہیم سے داؤد تک 14 نسلیں ہیں، داؤد سے بابل کی جلاوطنی تک 14 نسلیں ہیں اور جلاوطنی سے مسیح تک 14 نسلیں ہیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں متی 1

متی 2:1-17 کِتابِ مُقادّس (URD)

ابرہامؔ سے اِضحاقؔ پَیدا ہُؤا اور اِضحاقؔ سے یعقُوبؔ پَیدا ہُؤا اور یعقُوبؔ سے یہُوداؔہ اور اُس کے بھائی پَیدا ہُوئے۔ اور یہُوداؔہ سے فارؔص اور زارؔح تمر سے پَیدا ہُوئے۔ اور فارؔص سے حصروؔن پَیدا ہُؤا اور حصروؔن سے راؔم پَیدا ہُؤا۔ اور رامؔ سے عمّیندابؔ پَیدا ہُؤا اور عمّیندابؔ سے نحسوؔن پَیدا ہُؤا اور نحسوؔن سے سلموؔن پَیدا ہُؤا۔ اور سلموؔن سے بوعزؔ راحبؔ سے پَیدا ہُؤا اور بوعَزؔ سے عوبیدؔ رُوؔت سے پَیدا ہُؤا اور عوبیدؔ سے یسّیؔ پَیدا ہُؤا۔ اور یسّیؔ سے داؤُدؔ بادشاہ پَیدا ہُؤا۔ اور داؤُدؔ سے سُلیماؔن اُس عَورت سے پَیدا ہُؤا جو پہلے اُورِیّاہؔ کی بِیوی تھی۔ اور سُلیماؔن سے رحُبِعاؔم پَیدا ہُؤا اور رحُبِعاؔم سے اَبِیّاؔہ پَیدا ہُؤا اور اَبِیّاؔہ سے آساؔ پَیدا ہُؤا۔ اور آساؔ سے یہوسفطؔ پَیدا ہُؤا اور یہوسفطؔ سے یُوراؔم پَیدا ہُؤا اور یُوراؔم سے عُزِیّاہؔ پَیدا ہُؤا۔ اور عُزِیّاہؔ سے یُوتامؔ پَیدا ہُؤا اور یُوتامؔ سے آخزؔ پَیدا ہُؤا اور آخزؔ سے حِزقِیاؔہ پَیدا ہُؤا۔ اور حِزقِیاؔہ سے مُنسّیؔ پَیدا ہُؤا اور مُنسّیؔ سے امُوؔن پَیدا ہُؤا اور امُوؔن سے یُوسیاہؔ پَیدا ہُؤا۔ اور گرِفتار ہو کر باؔبل جانے کے زمانہ میں یُوسیاہؔ سے یکوُنیاؔہ اور اُس کے بھائی پَیدا ہُوئے۔ اور گرِفتار ہو کر بابلؔ جانے کے بعد یکوُنیاؔہ سے سیالتی ایلؔ پَیدا ہُؤا اور سیالتی ایلؔ سے زَرُبّاِبُلؔ پَیدا ہُؤا۔ اور زرُبّابُلؔ سے اَبِیہُودؔ پَیدا ہُؤا اور اَبِیہُودؔ سے اِلیاؔقِیم پَیدا ہُؤا اور الیاؔقِیم سے عازورؔ پَیدا ہُؤا۔ اور عازورؔ سے صدوؔق پَیدا ہُؤا اور صدوؔق سے اخیمؔ پَیدا ہُؤا اور اخیمؔ سے لِیہُودؔ پَیدا ہُؤا۔ اور الِیہُودؔ سے الیعزرؔ پَیدا ہُؤا اور الیعزرؔ سے متّانؔ پَیدا ہُؤا اور متّانؔ سے یعقُوبؔ پَیدا ہُؤا۔ اور یعقُوبؔ سے یُوسفؔ پَیدا ہُؤا۔ یہ اُس مریمؔ کا شَوہر تھا جِس سے یِسُوعؔ پَیدا ہُؤا جو مسِیح کہلاتا ہے۔ پس سب پُشتیں ابرہامؔ سے داؤُدؔ تک چَودہ پُشتیں ہُوئِیں اور داؤُدؔ سے لے کر گرِفتار ہو کر بابُلؔ جانے تک چَودہ پُشتیں اور گرِفتار ہو کر بابُل جانے سے لے کر مسِیح تک چَودہ پُشتیں ہُوئِیں۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں متی 1