YouVersion Logo
تلاش

متّی 2:1-17

متّی 2:1-17 UCV

حضرت اِبراہیمؔ سے حضرت اِضحاقؔ پیدا ہویٔے، اَور حضرت اِضحاقؔ سے حضرت یعقُوب، حضرت یعقُوب سے حضرت یہُوداؔہ اَور اُن کے بھایٔی پیدا ہوئے، حضرت یہُوداؔہ سے فارصؔ اَور زارحؔ پیدا ہوئے، اُن کی ماں کا نام تمرؔ تھا، اَور فارصؔ سے حصرونؔ، حصرونؔ سے ارامؔ پیدا ہویٔے، ارامؔ سے عَمّیندابؔ، اَور عَمّیندابؔ سے نحسُونؔ، اَور نحسُونؔ سے سَلمونؔ پیدا ہویٔے، اَور سَلمونؔ سے بُوعزؔ پیدا ہویٔے، اُن کی ماں کا نام راحبؔ تھا، حضرت بُوعزؔ سے عُوبیدؔ پیدا ہویٔے اُن کی ماں کا نام رُوتؔ تھا، حضرت عُوبیدؔ سے یسّیؔ پیدا ہویٔے، اَور حضرت یسّیؔ سے حضرت داؤؔد بادشاہ پیدا ہویٔے۔ حضرت داؤؔد سے حضرت سُلیمانؔ پیدا ہویٔے، جو آپ کی ماں پہلے اُورِیاہؔ کی بیوی تھی، حضرت سُلیمانؔ سے رحُبِعامؔ، رحُبِعامؔ سے اَبیّاہؔ، اَبیّاہؔ سے آساؔ پیدا ہویٔے، آساؔ سے یہوسفطؔ، یہوسفطؔ سے یُورامؔ، یُورامؔ سے عزیّاہؔ پیدا ہویٔے، اَور عزیّاہؔ سے یُوتامؔ، یُوتامؔ سے آخزؔ، آخزؔ سے حزقیاہؔ پیدا ہویٔے، اَور حزقیاہؔ سے منسّؔی، منسّؔی سے اَمُونؔ، اَمُونؔ سے یُوسیاہؔ پیدا ہویٔے، یہُودیوں کے جَلاوطن ہوکر بابلؔ جاتے وقت یُوسیاہؔ سے یخونیاؔہ اَور اُس کے بھایٔی پیدا ہوئے۔ بابلؔ میں جَلاوطنی کے بعد: یخونیاؔہ سے سیالتی ایلؔ، اَور سیالتی ایلؔ سے زرّبابِلؔ پیدا ہویٔے، اَور حضرت زرّبابِلؔ سے اَبِیہُودؔ، اَور اَبِیہُودؔ سے اِلیاقیؔم اَور اِلیاقیؔم سے عازُورؔ پیدا ہویٔے، اَور حضرت عازُورؔ سے صَدُوقؔ، اَور صَدُوقؔ سے اَخِیمؔ، اَور اَخِیمؔ سے اِلیہُودؔ پیدا ہویٔے، اَور اِلیہُودؔ سے الِیعزرؔ، اَور الِیعزرؔ سے متّانؔ، اَور متّانؔ سے یعقُوب پیدا ہویٔے، اَور حضرت یعقُوب سے یُوسُفؔ پیدا ہویٔے جو حضرت مریمؔ کے شوہر تھے اَور حضرت مریمؔ سے حُضُور عیسیٰ پیدا ہویٔے جو المسیؔح کَہلاتے ہیں۔ چنانچہ حضرت اِبراہیمؔ سے حضرت داؤؔد تک چودہ پُشتیں، حضرت داؤؔد سے یہُودیوں کے جَلاوطن ہوکر بابلؔ جانے تک چودہ پُشتیں اَور بابلؔ میں جَلاوطنی کے ایّام سے المسیؔح تک چودہ پُشتیں ہُوئیں۔

پڑھیں متّی 1