YouVersion Logo
تلاش

لوقا 11:7-17

لوقا 11:7-17 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

اگلے دِن اَیسا ہُوا کہ، وہ نائِینؔ نام کے، ایک شہر کو گیٔے۔ اُن کے شاگرد اَور بہت سے لوگ بھی اُن کے ساتھ تھے جَب وہ اُس شہر کے پھاٹک کے نَزدیک پہنچےتو ایک جنازہ باہر نِکل رہاتھا جو ایک بِیوہ کے اِکلوتے بیٹے کا تھا اَور شہر کے بہت سے لوگ بھی اُس بِیوہ کے ہمراہ تھے۔ جَب خُداوؔند نے اُس بِیوہ کو دیکھا تو اُنہیں اُس پر ترس آیا۔ حُضُور نے اُس سے کہا، ”مت رو۔“ حُضُور نے پاس آکر جنازہ کو چھُوا اَور کندھا دینے والے ٹھہر گیٔے۔ تَب آپ نے کہا، ”اَے جَوان میں تُجھ سے کہتا ہُوں، اُٹھ!“ وہ مُردہ اُٹھ بیَٹھا اَور بولنے لگا۔ اَور حُضُور عیسیٰ نے اُسے اُس کی ماں کو سونپ دیا۔ تَب سَب لوگوں پر خوف چھا گیا اَور وہ خُدا کی تمجید کرکے کہنے لگے۔ ”ہمارے درمیان ایک بڑا نبی برپا ہُواہے، اَور خُدا اَپنے لوگوں کی مدد کرنے آیا ہے۔“ اَور اِس واقعہ کی خبر سارے یہُودیؔہ اَور آس پاس کے تمام علاقہ میں پھیل گئی۔

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں لوقا 7