لوقا 35:18-39
لوقا 35:18-39 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اَور اَیسا ہُوا کہ جَب حُضُور عیسیٰ یریحوؔ کے نَزدیک پہُنچے، تو ایک اَندھا راہ کے کنارے بیَٹھا بھیک مانگ رہاتھا۔ جَب اُس نے ہُجوم کے گزرنے کی آواز سُنی تو وہ پُوچھنے لگاکہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ لوگوں نے اُسے بتایا، ”حُضُور عیسیٰ ناصری جا رہے ہیں۔“ اُس نے چِلّاکر کہا، ”اَے اِبن داؤؔد حُضُور عیسیٰ! مُجھ پر رحم فرمائیے!“ جو لوگ ہُجوم کی رہنمائی کر رہے تھے اُسے ڈانٹنے لگے کہ خاموش ہو جاؤ، مگر وہ اَور بھی زِیادہ چِلّانے لگا، ”اَے اِبن داؤؔد، مُجھ پر رحم کیجئے!“
لوقا 35:18-39 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
عیسیٰ یریحو کے قریب پہنچا۔ وہاں راستے کے کنارے ایک اندھا بیٹھا بھیک مانگ رہا تھا۔ بہت سے لوگ اُس کے سامنے سے گزرنے لگے تو اُس نے یہ سن کر پوچھا کہ کیا ہو رہا ہے۔ اُنہوں نے کہا، ”عیسیٰ ناصری یہاں سے گزر رہا ہے۔“ اندھا چلّانے لگا، ”اے عیسیٰ ابنِ داؤد، مجھ پر رحم کریں۔“ آگے چلنے والوں نے اُسے ڈانٹ کر کہا، ”خاموش!“ لیکن وہ مزید اونچی آواز سے پکارتا رہا، ”اے ابنِ داؤد، مجھ پر رحم کریں۔“
لوقا 35:18-39 کِتابِ مُقادّس (URD)
جب وہ چلتے چلتے یریحُو کے نزدِیک پہنچا تو اَیسا ہُؤا کہ ایک اندھا راہ کے کنارے بَیٹھا ہُؤا بِھیک مانگ رہا تھا۔ وہ بِھیڑ کے جانے کی آواز سُن کر پُوچھنے لگا کہ یہ کیا ہو رہا ہے؟ اُنہوں نے اُسے خبر دی کہ یِسُوعؔ ناصری جا رہا ہے۔ اُس نے چِلاّ کر کہا اَے یِسُوعؔ اِبنِ داؤُد مُجھ پر رحم کر۔ جو آگے جاتے تھے وہ اُس کو ڈانٹنے لگے کہ چُپ رہے مگر وہ اَور بھی چِلاّیا کہ اَے اِبنِ داؤُد مُجھ پر رحم کر۔