احبار 11:26-13
احبار 11:26-13 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میں اَپنی قِیام گاہ تمہارے درمیان قائِم کروں گا، اَور مَیں تُم سے نفرت نہیں کروں گا۔ مَیں تمہارے درمیان چلا پھرا کروں گا، اَور مَیں تمہارا خُدا ہُوں گا اَور تُم میری اُمّت ہوگے۔ مَیں یَاہوِہ ہی تمہارا خُدا ہُوں جو تُمہیں مِصر سے نکال لایا تاکہ تُم مِصریوں کے غُلام نہ بنے رہو؛ مَیں نے تمہارے جُوئے کی سلاخیں توڑ ڈالی ہیں اَور تُمہیں سَر اُونچا کرکے چلنے کے لائق بنا دیا۔
احبار 11:26-13 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
مَیں تمہارے درمیان اپنا مسکن قائم کروں گا اور تم سے گھن نہیں کھاؤں گا۔ مَیں تم میں پھروں گا، اور تم میری قوم ہو گے۔ مَیں رب تمہارا خدا ہوں جو تمہیں مصر سے نکال لایا تاکہ تمہاری غلامی کی حالت ختم ہو جائے۔ مَیں نے تمہارے جوئے کو توڑ ڈالا، اور اب تم آزاد اور سیدھے ہو کر چل سکتے ہو۔
احبار 11:26-13 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور مَیں اپنا مسکن تُمہارے درمِیان قائِم رکھُّوں گا اور میری رُوح تُم سے نفرت نہ کرے گی۔ اور مَیں تُمہارے درمِیان چلا پِھرا کرُوں گا اور تُمہارا خُدا ہُوں گا اور تُم میری قَوم ہو گے۔ مَیں خُداوند تُمہارا خُدا ہُوں جو تُم کو مُلکِ مِصرؔ سے اِسی لِئے نِکال کر لے آیا کہ تُم اُن کے غُلام نہ بنے رہو اور مَیں نے تُمہارے جوئے کی چوبیں توڑ ڈالی ہیں اور تُم کو سِیدھا کھڑا کر کے چلایا۔