احبار 12:11-18
احبار 12:11-18 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
پانی میں رہنے والی ہر ایک مخلُوقات جِس کے پر اَور چھِلکے نہ ہوں وہ تمہارے لیٔے مکرُوہ ہے۔ ” ’اَور پرندوں میں سے تمہارے لیٔے مکرُوہ پرندے یہ ہیں اَور جنہیں کھانا منع ہے مثلاً: عُقاب، گِدھ، کالا گِدھ، سُرخ چیل، ہر قِسم کی کالی چیل۔ ہر قِسم کے کوّے، چیخنے والا اُلّو، سینگ والا اُلّو، سمُندری بگلا، اَور ہر قِسم کے باز۔ چھوٹا اُلّو، ماہی خور، سمُندری پرندہ، بڑا اُلّو، سفید اُلّو، جنگلی اُلّو، سمُندری عُقاب،
احبار 12:11-18 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
پانی میں رہنے والے تمام جانور جن کے پَر یا چھلکے نہ ہوں تمہارے لئے مکروہ ہیں۔ ذیل کے پرندے تمہارے لئے قابلِ گھن ہوں۔ اِنہیں کھانا منع ہے، کیونکہ وہ مکروہ ہیں: عقاب، دڑھیَل گِدھ، کالا گِدھ، لال چیل، ہر قسم کی کالی چیل، ہر قسم کا کوّا، عقابی اُلّو، چھوٹے کان والا اُلّو، بڑے کان والا اُلّو، ہر قسم کا باز، چھوٹا اُلّو، قوق، چنگھاڑنے والا اُلّو، سفید اُلّو، دشتی اُلّو، مصری گِدھ،
احبار 12:11-18 کِتابِ مُقادّس (URD)
پانی کے جِس کِسی جاندار کے نہ پَر ہوں اور نہ چِھلکے وہ تُمہارے لِئے مکرُوہ ہے۔ اور پرِندوں میں جو مکرُوہ ہونے کے سبب سے کبھی کھائے نہ جائیں اور جِن سے تُمہیں کراہِیّت کرنا ہے سو یہ ہیں۔ عُقاب اور اُستخوان خوار اور لگڑ۔ اور چِیل اور ہر قِسم کا باز۔ اور ہر قِسم کے کوّے۔ اور شُتر مُرغ اور چُغد اور کوکل اور ہر قِسم کے شاہِین۔ اور بُوم اور ہڑگیلا اور اُلُّو۔ اور قاز اور حواصِل اور گِدھ۔