نوحہ 15:5-22
نوحہ 15:5-22 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
ہمارے دِلوں سے خُوشی جاتی رہی؛ اَور ہمارا رقص ماتم میں بدل گیا۔ ہمارے سَر سے تاج گِر گیا ہے۔ ہم پر افسوس کہ ہم نے گُناہ کیا! اِس لیٔے ہمارے دِل بیہوش ہو گئے، اَور اِن ہی باتوں کی وجہ سے ہماری آنکھیں دھُندلا گئیں۔ کیونکہ صِیّونؔ کا پہاڑ ویران ہو گیا ہے، اَور وہاں گیدڑ گھُومتے پھرتے ہیں۔ پر اَے یَاہوِہ آپ، اَبد تک حُکومت کریں گے؛ اَور آپ کا تخت پُشت در پُشت قائِم رہے گا۔ آپ نے ہمیں ہمیشہ کے لیٔے کیوں فراموش کر دیا؟ آپ نے ہمیں اِتنے عرصہ تک کیوں بھُلائے رکھا؟ اَے یَاہوِہ، ہمیں اَپنی طرف پھیر لیں تاکہ ہم لَوٹ آئیں، ہمارے دِن عہدِ قدیم کی طرح پھر سے بدل دیں۔ آپ نے ہمیں بالکُل ردّ تو نہیں کر دیا؟ اَور آپ ہم سے حَد سے زِیادہ خفا تو نہیں؟
نوحہ 15:5-22 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
خوشی ہمارے دلوں سے جاتی رہی ہے، ہمارا لوک ناچ آہ و زاری میں بدل گیا ہے۔ تاج ہمارے سر پر سے گر گیا ہے۔ ہم پر افسوس، ہم سے گناہ سرزد ہوا ہے۔ اِسی لئے ہمارا دل نڈھال ہو گیا، ہماری نظر دُھندلا گئی ہے۔ کیونکہ کوہِ صیون تباہ ہوا ہے، لومڑیاں اُس کی گلیوں میں پھرتی ہیں۔ اے رب، تیرا راج ابدی ہے، تیرا تخت پشت در پشت قائم رہتا ہے۔ تُو ہمیں ہمیشہ تک کیوں بھولنا چاہتا ہے؟ تُو نے ہمیں اِتنی دیر تک کیوں ترک کئے رکھا ہے؟ اے رب، ہمیں اپنے پاس واپس لا تاکہ ہم واپس آ سکیں۔ ہمیں بحال کر تاکہ ہمارا حال پہلے کی طرح ہو۔ یا کیا تُو نے ہمیں حتمی طور پر مسترد کر دیا ہے؟ کیا تیرا ہم پر غصہ حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے؟
نوحہ 15:5-22 کِتابِ مُقادّس (URD)
ہمارے دِلوں سے خُوشی جاتی رہی۔ ہمارا رقص ماتم سے بدل گیا۔ تاج ہمارے سر پر سے گِر پڑا۔ ہم پر افسوس! کہ ہم نے گُناہ کِیا۔ اِسی لِئے ہمارے دِل بیتاب ہیں۔ اِن ہی باتوں کے باعِث ہماری آنکھیں دُھندلا گئیں کوہِ صِیُّون کی وِیرانی کے باعِث اُس پر گِیدڑ پِھرتے ہیں پر تُو اَے خُداوند ابد تک قائِم ہے اور تیرا تخت پُشت در پُشت۔ پِھر تُو کیوں ہم کو ہمیشہ کے لِئے فراموش کرتا ہے۔ اور ہم کو مُدّتِ دراز تک ترک کرتا ہے؟ اَے خُداوند ہم کو اپنی طرف پِھرا تو ہم پِھریں گے۔ ہمارے دِن بدل دے جَیسے قدِیم سے تھے۔ کیا تُو نے ہم کو بِالکُل ردّ کر دِیا ہے؟ کیا تُو ہم سے سخت ناراض ہے؟