یشوع 1:22-5
یشوع 1:22-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تَب یہوشُعؔ نے بنی رُوبِنؔ، بنی گادؔ اَور منشّہ کے نِصف قبیلہ کو بُلایا اَور اُن سے کہا، ”یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے تُمہیں جو حُکم دئیے تھے اُن سَب پر تُم نے عَمل کیا اَور میرے ہر حُکم کی بھی تُم نے تعمیل کی۔ اِس طویل عرصہ میں آج کے دِن تک تُم نے اَپنے بھائیوں کو ترک نہیں کیا بَلکہ جو خدمت تمہارے یَاہوِہ نے تمہارے ذمّہ کی اُسے پُورا کیا۔ اَب جَب کہ یَاہوِہ تمہارے خُدا نے تمہارے بھائیوں کو اَپنے وعدہ کے مُطابق آرام بخشا ہے تُم اُس مُلک میں جو یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے یردنؔ کے اُس پار تُمہیں دیا ہے اَپنے اَپنے گھروں کو لَوٹ جاؤ۔ لیکن خیال رہے کہ تُم اُن اَحکام اَور آئین پر ہمیشہ عَمل کرتے رہنا جو یَاہوِہ کے خادِم مَوشہ نے تُمہیں دی ہے۔ اَور یَاہوِہ اَپنے خُدا سے مَحَبّت رکھنا اَور اُن کی سَب راہوں پر چلنا اَور اُن کے حُکموں کو ماَننا، اُن سے لپٹے رہنا اَور اَپنے سارے دِل اَور اَپنی ساری جان سے اُن کی خدمت کرنا۔“
یشوع 1:22-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
پھر یشوع نے روبن، جد اور منسّی کے آدھے قبیلے کے مردوں کو اپنے پاس بُلا کر کہا، ”جو بھی حکم رب کے خادم موسیٰ نے آپ کو دیا تھا اُسے آپ نے پورا کیا۔ اور آپ نے میری ہر بات مانی ہے۔ آپ نے کافی عرصے سے آج تک اپنے بھائیوں کو ترک نہیں کیا بلکہ بالکل وہی کچھ کیا ہے جو رب کی مرضی تھی۔ اب رب آپ کے خدا نے آپ کے بھائیوں کو موعودہ ملک دے دیا ہے، اور وہ سلامتی کے ساتھ اُس میں رہ رہے ہیں۔ اِس لئے اب وقت آ گیا ہے کہ آپ اپنے گھر واپس چلے جائیں، اُس ملک میں جو رب کے خادم موسیٰ نے آپ کو دریائے یردن کے پار دے دیا ہے۔ لیکن خبردار، احتیاط سے اُن ہدایات پر چلتے رہیں جو رب کے خادم موسیٰ نے آپ کو دے دیں۔ رب اپنے خدا سے پیار کریں، اُس کی تمام راہوں پر چلیں، اُس کے احکام مانیں، اُس کے ساتھ لپٹے رہیں، اور پورے دل و جان سے اُس کی خدمت کریں۔“
یشوع 1:22-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
اُس وقت یشُوع نے رُوبِینیوں اور جدّیوں اور منسّی کے آدھے قبِیلہ کو بُلا کر۔ اُن سے کہا کہ سب کُچھ جو خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے تُم کو فرمایا تُم نے مانا اور جو کُچھ مَیں نے تُم کو حُکم دِیا اُس میں تُم نے میری بات مانی۔ تُم نے اپنے بھائیوں کو اِس مُدّت میں آج کے دِن تک نہیں چھوڑا بلکہ خُداوند اپنے خُدا کے حُکم کی تاکِید پر عمل کِیا۔ اور اب خُداوند تُمہارے خُدا نے تُمہارے بھائیوں کو جَیسا اُس نے اُن سے کہا تھا آرام بخشا ہے سو تُم اب لَوٹ کر اپنے اپنے ڈیرے کو اپنی مِیراثی سرزمِین میں جو خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے یَردن کے اُس پار تُم کو دی ہے چلے جاؤ۔ فقط اُس فرمان اور شرع پر عمل کرنے کی نِہایت اِحتیاط رکھنا جِس کا حُکم خُداوند کے بندہ مُوسیٰ نے تُم کو دِیا کہ تُم خُداوند اپنے خُدا سے مُحبّت رکھّو اور اُس کی سب راہوں پر چلو اور اُس کے حُکموں کو مانو اور اُس سے لِپٹے رہو اور اپنے سارے دِل اور اپنی ساری جان سے اُس کی بندگی کرو۔