ایوب 2:42-5
ایوب 2:42-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
”اَے یَاہوِہ، میں جانتا ہُوں کہ آپ سَب کچھ کر سکتے ہیں؛ آپ کا کویٔی منصُوبہ غَیر ممکن نہیں۔ آپ نے پُوچھا، یہ کون ہے جو نادانی سے میری مشورت پر پردہ ڈالتا ہے؟ یقیناً مَیں نے اَیسی باتیں کہیں جنہیں میں نہ سمجھتا تھا، اَیسی چیزیں جنہیں جاننا میرے لیٔے بہت ہی عجِیب تھا۔ ”آپ نے کہا: ’اَب تُم سُنو، اَور مَیں بولُوں گا؛ میں تُم سے سوال پُوچھوں گا، اَور تُم مُجھے جَواب دوگے۔‘ میرے کانوں نے تمہارے بارے میں سُنا تھا، لیکن اَب میری آنکھوں نے آپ کو دیکھ لیا ہے۔
ایوب 2:42-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
”مَیں نے جان لیا ہے کہ تُو سب کچھ کر پاتا ہے، کہ تیرا کوئی بھی منصوبہ روکا نہیں جا سکتا۔ تُو نے فرمایا، ’یہ کون ہے جو سمجھ سے خالی باتیں کرنے سے میرے منصوبے کے صحیح مطلب پر پردہ ڈالتا ہے؟‘ یقیناً مَیں نے ایسی باتیں بیان کیں جو میری سمجھ سے باہر ہیں، ایسی باتیں جو اِتنی انوکھی ہیں کہ مَیں اُن کا علم رکھ ہی نہیں سکتا۔ تُو نے فرمایا، ’سن میری بات تو مَیں بولوں گا۔ مَیں تجھ سے سوال کرتا ہوں، اور تُو مجھے تعلیم دے۔‘ پہلے مَیں نے تیرے بارے میں صرف سنا تھا، لیکن اب میری اپنی آنکھوں نے تجھے دیکھا ہے۔
ایوب 2:42-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
مَیں جانتا ہُوں کہ تُو سب کُچھ کر سکتا ہے اور تیرا کوئی اِرادہ رُک نہیں سکتا۔ یہ کَون ہے جو نادانی سے مصلحت پر پردہ ڈالتا ہے؟ لیکن مَیں نے جو نہ سمجھا وُہی کہا یعنی اَیسی باتیں جو میرے لِئے نِہایت عجِیب تِھیں جِن کو مَیں جانتا نہ تھا۔ مَیں تیری مِنّت کرتا ہُوں سُن۔ مَیں کُچھ کہُوں گا۔ مَیں تُجھ سے سوال کرُوں گا۔ تُو مُجھے بتا۔ مَیں نے تیری خبر کان سے سُنی تھی پر اب میری آنکھ تُجھے دیکھتی ہے