ایوب 1:38-5
ایوب 1:38-5 کِتابِ مُقادّس (URD)
تب خُداوند نے ایُّوب کو بگولے میں سے یُوں جواب دیا:- یہ کَون ہے جو نادانی کی باتوں سے مصلحت پر پردہ ڈالتا ہے؟ مَرد کی مانِند اب اپنی کمر کس لے کیونکہ مَیں تُجھ سے سوال کرتا ہُوں اور تُو مُجھے بتا۔ تُو کہاں تھا جب مَیں نے زمِین کی بُنیاد ڈالی؟ تُو دانِش مند ہے تو بتا۔ کیا تُجھے معلُوم ہے کِس نے اُس کی ناپ ٹھہرائی؟ یا کِس نے اُس پر سُوت کھینچا؟
ایوب 1:38-5 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
تَب یَاہوِہ نے ایُّوب کو بگولے میں سے جَواب دیا: ”یہ کون ہے جو فُضول باتوں سے میری مشورت پر پردہ ڈال رہاہے؟ مَرد کی مانند اَپنی کمر باندھو؛ میں تُم سے سوال پُوچھوں گا، اَور تُم مُجھے جَواب دوگے۔ ”جَب مَیں نے زمین کی بُنیاد رکھی تَب تُم کہاں تھے؟ اگر تُم دانشمند ہو تو مُجھے بتاؤ۔ کس نے اُس کی جِسامت کو قائِم کیا، کیا تُمہیں مَعلُوم ہے؟ کس نے اُسے پیمائشی جریب سے ناپا؟
ایوب 1:38-5 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
پھر اللہ خود ایوب سے ہم کلام ہوا۔ طوفان میں سے اُس نے اُسے جواب دیا، ”یہ کون ہے جو سمجھ سے خالی باتیں کرنے سے میرے منصوبے کے صحیح مطلب پر پردہ ڈالتا ہے؟ مرد کی طرح کمربستہ ہو جا! مَیں تجھ سے سوال کرتا ہوں، اور تُو مجھے تعلیم دے۔ تُو کہاں تھا جب مَیں نے زمین کی بنیاد رکھی؟ اگر تجھے اِس کا علم ہو تو مجھے بتا! کس نے اُس کی لمبائی اور چوڑائی مقرر کی؟ کیا تجھے معلوم ہے؟ کس نے ناپ کر اُس کی پیمائش کی؟