ایوب 20:28-28
ایوب 20:28-28 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
پھر، حِکمت کہاں سے آتی ہے؟ اَور سمجھ کہاں بستی ہے؟ وہ ہر جاندار کی نگاہ سے پوشیدہ ہے، ہَوا کے پرندوں سے بھی چھُپائی گئی ہے۔ تباہی اَور موت یہ کہتے ہیں، ”اُس کی محض افواہ ہی ہمارے کانوں تک پہُنچی ہے۔“ خُدا اُس تک جانے والی راہ جانتے ہیں اَور صِرف وُہی اُس کے مقام سے واقف ہیں، کیونکہ وہ زمین کی اِنتہا تک نظر کرتے ہیں اَور آسمان کے نیچے کی ہر چیز کو بھی دیکھتے ہیں۔ جَب اُنہُوں نے ہَوا کا دباؤ مُقرّر کیا اَور پانی کو پیمانہ سے ناپا، جَب اُنہُوں نے مینہ کے لیٔے حُکم جاری کیا اَور برق و رَعد کی راہ مُقرّر کی، تَب اُنہُوں نے حِکمت پر نظر کی اَور اُس کا جائزہ لیا؛ اُسے قائِم کیا اَور اُسے پرکھا۔ اَور خُدا نے اِنسان سے فرمایا، ”دیکھو، یَاہوِہ کا خوف ہی حِکمت ہے، اَور بدی سے دُور رہنا دانشمندی ہے۔“
ایوب 20:28-28 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
حکمت کہاں سے آتی، سمجھ کہاں سے مل سکتی ہے؟ وہ تمام جانداروں سے پوشیدہ رہتی بلکہ پرندوں سے بھی چھپی رہتی ہے۔ پاتال اور موت اُس کے بارے میں کہتے ہیں، ’ہم نے اُس کے بارے میں صرف افواہیں سنی ہیں۔‘ لیکن اللہ اُس تک جانے والی راہ کو جانتا ہے، اُسے معلوم ہے کہ کہاں مل سکتی ہے۔ کیونکہ اُسی نے زمین کی حدود تک دیکھا، آسمان تلے سب کچھ پر نظر ڈالی تاکہ ہَوا کا وزن مقرر کرے اور پانی کی پیمائش کر کے اُس کی حدود متعین کرے۔ اُسی نے بارش کے لئے فرمان جاری کیا اور بادل کی کڑکتی بجلی کے لئے راستہ تیار کیا۔ اُسی وقت اُس نے حکمت کو دیکھ کر اُس کی جانچ پڑتال کی۔ اُس نے اُسے قائم بھی کیا اور اُس کی تہہ تک تحقیق بھی کی۔ انسان سے اُس نے کہا، ’سنو، اللہ کا خوف ماننا ہی حکمت اور بُرائی سے دُور رہنا ہی سمجھ ہے‘۔“
ایوب 20:28-28 کِتابِ مُقادّس (URD)
پِھر حِکمت کہاں سے آتی ہے؟ اور خِرد کی جگہ کہاں ہے؟ جِس حال کہ وہ سب زِندوں کی آنکھوں سے چِھپی ہے اور ہوا کے پرِندوں سے پوشِیدہ رکھّی گئی ہے۔ ہلاکت اور مَوت کہتی ہیں ہم نے اپنے کانوں سے اُس کی افواہ تو سُنی ہے۔ خُدا اُس کی راہ کو جانتا ہے اور اُس کی جگہ سے واقِف ہے۔ کیونکہ وہ زمِین کی اِنتِہا تک نظر کرتا ہے اور سارے آسمان کے نِیچے دیکھتا ہے تاکہ وہ ہوا کا وزن ٹھہرائے بلکہ وہ پانی کو پَیمانہ سے ناپتا ہے۔ جب اُس نے بارِش کے لِئے قانُون اور رَعد کی برق کے لِئے راستہ ٹھہرایا تب ہی اُس نے اُسے دیکھا اور اُس کا بیان کِیا۔ اُس نے اُسے قائِم کِیا بلکہ اُسے ڈھُونڈ نِکالا اور اُس نے اِنسان سے کہا دیکھ خُداوند کا خَوف ہی حِکمت ہے اور بدی سے دُور رہنا خِرد ہے۔