یرمیاہ 6:3-10

یرمیاہ 6:3-10 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)

یُوشیاہؔ بادشاہ کے دَورِ حُکومت میں یَاہوِہ نے مُجھ سے فرمایا، ”کیا تُونے دیکھا، نافرمان اِسرائیل نے کیا کیا ہے؟ وہ ہر اُونچے پہاڑ پر اَور ہر سایہ دار درخت کے نیچے گئی اَور وہاں زنا کیا۔ مَیں نے سوچا، اِتنا سَب کرنے کے بعد وہ میرے پاس لَوٹ آئے گی لیکن وہ نہ آئی اَور اُس کی بےوفا بہن، یہُودیؔہ نے یہ حال دیکھا۔ یہُودیؔہ نے دیکھا کہ مَیں نے نافرمان اِسرائیل کو زناکاری کے سبب سے طلاق نامہ دے کر روانہ کر دیا ہے؛ تَو بھی اُس کی بےوفا بہن یہُودیؔہ نہ ڈری، بَلکہ اُس نے بھی جا کر زناکاری کی۔ کیونکہ اِسرائیل کی نظر میں یہ شرمناک بدکاری کوئی سنگین مسئلہ نہیں تھا، اِس لیٔے اُس نے پُورے مُلک کو ناپاک کر دیا اَور پتّھروں اَور درختوں کے ساتھ زنا کیا۔ اِن تمام باتوں کے باوُجُود، اُس کی بےوفا بہن یہُودیؔہ اَپنے سچّے دِل سے میرے پاس واپس نہ آئی بَلکہ ریاکاری ہی کرتی رہی۔“ یَاہوِہ یُوں فرماتے ہیں،

دوسروں تک پہنچائیں
پڑھیں یرمیاہ 3