یرمیاہ 20:15-21
یرمیاہ 20:15-21 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور مَیں تُجھے اِن لوگوں کے مُقابِل پِیتل کی مضبُوط دِیوار ٹھہراؤُں گا اور یہ تُجھ سے لڑیں گے لیکن تُجھ پر غالِب نہ آئیں گے کیونکہ خُداوند فرماتا ہے مَیں تیرے ساتھ ہُوں کہ تیری حِفاظت کرُوں اور تُجھے رہائی دُوں۔ ہاں مَیں تُجھے شرِیروں کے ہاتھ سے رہائی دُوں گا اور ظالِموں کے پنجے سے تُجھے چُھڑاؤُں گا۔
یرمیاہ 20:15-21 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
میں تُمہیں اِس قوم کے لیٔے دیوار بنا دُوں گا، جو کانسے کی ایک مُستحکم دیوار ہوگی؛ وہ تمہارے خِلاف لڑیں گے لیکن تُم پر غالب نہ آئیں گے، کیونکہ مَیں تمہارے ساتھ ہُوں تاکہ تمہاری حِفاظت کروں اَور تُمہیں بچاؤں۔“ یَاہوِہ کا یہی فرمان ہے۔ ”میں تُمہیں بدکاروں کے ہاتھوں سے بچاؤں گا، اَور ظالموں کے شکنجہ سے نَجات دِلاؤں گا۔“
یرمیاہ 20:15-21 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
رب فرماتا ہے، ”مَیں تجھے پیتل کی مضبوط دیوار بنا دوں گا تاکہ تُو اِس قوم کا سامنا کر سکے۔ یہ تجھ سے لڑیں گے لیکن تجھ پر غالب نہیں آئیں گے، کیونکہ مَیں تیرے ساتھ ہوں، مَیں تیری مدد کر کے تجھے بچائے رکھوں گا۔ مَیں تجھے بےدینوں کے ہاتھ سے بچاؤں گا اور فدیہ دے کر ظالموں کی گرفت سے چھڑاؤں گا۔“