قُضاۃ 16:7-22
قُضاۃ 16:7-22 اُردو ہم عصر ترجُمہ (UCV)
اُس نے اُن تین سَو آدمیوں کو تین دستوں میں تقسیم کیا اَور اُن سَب کے ہاتھوں میں نرسنگے اَور خالی گھڑے دے دئیے اَور ہر گھڑے کے اَندر ایک ایک مشعل تھی۔ اُس نے اُن سے کہا، ”جَیسا مُجھے کرتے دیکھو تُم بھی وَیسا ہی کرنا۔ جَب مَیں چھاؤنی کے کنارے جا پہُنچوں تو جو کچھ میں کروں تُم بھی ٹھیک اُسی طرح کرنا۔ جَب مَیں اَور میرے سَب ساتھی اَپنے اَپنے نرسنگے پھُونکیں تو تُم کی چاروں طرف سے اَپنے اَپنے نرسنگے پھُونکنا اَور للکارنا، ’یَاہوِہ کے لیٔے اَور گدعونؔ کے لیٔے!‘ “ جوں ہی درمیانی پہرا شروع ہَوا اَور بدلے گیٔے گدعونؔ اَور وہ سَو مَرد جو اُس کے ہمراہ تھے چھاؤنی کے کنارے پر پہُنچے۔ اُنہُوں نے نرسنگے پھُونکے اَور ہاتھوں میں تھامے ہُوئے گھڑوں کو توڑ دیا۔ تَب اُن تینوں دستوں نے بھی نرسنگے پھُونکے اَور اَپنے گھڑوں کو توڑ ڈالا اَور اَپنے بائیں ہاتھوں میں مشعلیں لیں اَور اَپنے داہنے ہاتھوں میں نرسنگے لے کر اُنہیں پھُونکا اَور زور زور سے نعرے لگانے لگے، ”یَاہوِہ کی اَور گدعونؔ کی تلوار۔“ جَب سَب آدمی کی چاروں طرف اَپنی اَپنی جگہ پر کھڑے ہو گئے تو مِدیانی اُنہیں دیکھ کر گھبرا گیٔے اَور چیخیں مارتے ہُوئے بھاگ نکلے۔ اِس لیٔے کہ جَب تین سَو نرسنگے پھُونکے گیٔے تو یَاہوِہ نے اُن کی ساری پر ایک کی تلوار اُس کے ساتھی پر چلوائی تھی اَور سارا لشکر ضریراہؔ کی جانِب بیت شِتّہؔ تک تقریباً طبّاتؔ کے قریب ابیل مِحولہؔ کی سرحد تک بھاگا۔
قُضاۃ 16:7-22 ہولی بائبل کا اردو جیو ورژن (URDGVU)
اُس نے اپنے 300 مردوں کو سَو سَو کے تین گروہوں میں تقسیم کر کے ہر ایک کو ایک نرسنگا اور ایک گھڑا دے دیا۔ ہر گھڑے میں مشعل تھی۔ اُس نے حکم دیا، ”جو کچھ مَیں کروں گا اُس پر غور کر کے وہی کچھ کریں۔ پوری خیمہ گاہ کو گھیر لیں اور عین وہی کچھ کریں جو مَیں کروں گا۔ جب مَیں اپنے سَو لوگوں کے ساتھ خیمہ گاہ کے کنارے پہنچوں گا تو ہم اپنے نرسنگوں کو بجا دیں گے۔ یہ سنتے ہی آپ بھی یہی کچھ کریں اور ساتھ ساتھ نعرہ لگائیں، ’رب کے لئے اور جدعون کے لئے‘!“ تقریباً آدھی رات کو جدعون اپنے سَو مردوں کے ساتھ مِدیانی خیمہ گاہ کے کنارے پہنچ گیا۔ تھوڑی دیر پہلے پہرے دار بدل گئے تھے۔ اچانک اسرائیلیوں نے اپنے نرسنگوں کو بجایا اور اپنے گھڑوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ فوراً سَو سَو کے دوسرے دو گروہوں نے بھی ایسا ہی کیا۔ اپنے دہنے ہاتھ میں نرسنگا اور بائیں ہاتھ میں بھڑکتی مشعل پکڑ کر وہ نعرہ لگاتے رہے، ”رب کے لئے اور جدعون کے لئے!“ لیکن وہ خیمہ گاہ میں داخل نہ ہوئے بلکہ وہیں اُس کے ارد گرد کھڑے رہے۔ دشمن میں بڑی افرا تفری مچ گئی۔ چیختے چلّاتے سب بھاگ جانے کی کوشش کرنے لگے۔ جدعون کے 300 آدمی اپنے نرسنگے بجاتے رہے جبکہ رب نے خیمہ گاہ میں ایسی گڑبڑ پیدا کی کہ لوگ ایک دوسرے سے لڑنے لگے۔ آخرکار پورا لشکر بیت سِطّہ، صریرات اور ابیل محولہ کی سرحد تک فرار ہوا جو طبّات کے قریب ہے۔
قُضاۃ 16:7-22 کِتابِ مُقادّس (URD)
اور اُس نے اُن تِین سَو آدمیوں کے تِین غول کِئے اور اُن سبھوں کے ہاتھ میں ایک ایک نرسِنگا اور اُس کے ساتھ ایک ایک خالی گھڑا دِیا اور ہر گھڑے کے اندر ایک مشعل تھی۔ اور اُس نے اُن سے کہا کہ مُجھے دیکھتے رہنا اور وَیسا ہی کرنا اور دیکھو! جب مَیں لشکر گاہ کے کنارے جا پہنچُوں تو جو کُچھ مَیں کرُوں تُم بھی وَیسا ہی کرنا۔ جب مَیں اور وہ سب جو میرے ساتھ ہیں نرسِنگا پُھونکیں تو تُم بھی لشکر گاہ کی ہر طرف نرسِنگے پُھونکنا اور للکارنا کہ یہوواؔہ کی اور جِدعوؔن کی تلوار۔ سو بِیچ کے پہر کے شرُوع میں جب نئے پہرے والے بدلے گئے تو جِدعوؔن اور وہ سَو آدمی جو اُس کے ساتھ تھے لشکر گاہ کے کنارے آئے اور اُنہوں نے نرسِنگے پُھونکے اور اُن گھڑوں کو جو اُن کے ہاتھ میں تھے توڑا۔ اور اُن تِینوں غولوں نے نرسِنگے پُھونکے اور گھڑے توڑے اور مشعلوں کو اپنے بائیں ہاتھ میں اور نرسِنگوں کو پُھونکنے کے لِئے اپنے دہنے ہاتھ میں لے لِیا اور چِلاّ اُٹھے کہ یہوواؔہ کی اور جِدعوؔن کی تلوار! اور یہ سب کے سب لشکر گاہ کے چَوگِرد اپنی اپنی جگہ کھڑے ہو گئے۔ تب سارا لشکر دَوڑنے لگا اور اُنہوں نے چِلاّ چِلاّ کر اُن کو بھگایا۔ اور اُنہوں نے تِین سَو نرسِنگوں کو پُھونکا اور خُداوند نے ہر شخص کی تلوار اُس کے ساتھی اور سب لشکر پر چلوائی اور سارا لشکر صرِیراؔت کی طرف بَیت سِطّہ تک اور طبّات کے قرِیب ابِیل محُولہ کی سرحد تک بھاگا۔